Padosi Ke Huqooq

Book Name:Padosi Ke Huqooq

فرمانِ مصطفےٰ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   

پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفے  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے 3 بار فرمایا : اللہ پاک کی قسم...!! وہ بندہ مؤمن نہیں، اللہ پاک کی قسم...!! وہ بندہ مؤمن نہیں ، اللہ پاک کی قسم...!! وہ بندہ مؤمن نہیں۔ عرض کی  گئی: یا رسولَ اللہ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! کون مؤمن نہیں ہے؟ فرمایا: جس کے شر سے اُس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔ ([1])

یعنی جو پڑوسی کو تکلیف پہنچاتا، اُس کی حق تلفیاں کرتا ہے، اُس کا ایمان کامِل نہیں، ناقِص ہے۔ ([2])

پڑوسی  کے 3حُقوق

پڑوسی چاہے نیک ہو یا گنہگار،دوست ہو یا دشمن ،ہم پر اس کے بہت سے حُقوق ہیں ۔جن میں سے 3 آج ہم سیکھیں گے۔

پہلا حق :حاجت پوری کرنا

وضاحت :پڑوسی کے حُقوق میں سے ہے کہ اگر وہ اپنی  حاجت میں مدد طلب کرے تو اس کی مدد کی جائے، جیسے : *عموماً شادی،بیاہ یا فوتگی وغیرہ کے موقع پر چارپائی ،بستریا اپنے مہمان ٹھہرانے کے لیے  بیٹھک وغیرہ مانگتے ہیں ہمارا پڑوسی اگر ہم سے اِس طرح کی مدد طلب کرے *گھر میں استعمال ہونے والے  ضروری سامان  کی پڑوسی کو ضرورت پڑے مثلاً بعض اوقات برف،ٹھنڈا پانی یا ایمرجنسی صورت میں آٹا وغیرہ لینے آتے ہیں ،اس طرح کی ضرورت کو پورا کرنا*  اگر اُسے پیسوں کی ضرورت ہو تو حسبِ قُدرت اُس کی مدد کرنا وغیرہ ۔اور اگر پڑوسی کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، لیکن وہ حیا کرتے ہوئے ہم سے نہیں کہتا، تو بھی ہمارا اِخلاقی حق بنتا ہے کہ اپنے پڑوسی کا احساس کریں اور ہر طرح سے اس کی مدد کریں ۔


 

 



[1]... بخاری ،کتاب الادب،باب اثم من لامأمن جارہ بوائقہ ،صفحہ:1500،حدیث:6016۔

[2]...لمعات التنقیح ،کتاب الآداب ،باب الشفقۃ والرحمۃ علی الخلق ،جلد:8،صفحہ:248،حدیث:4962۔