Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fussilat Ayat 37 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﳪ
اٰیاتہا 54

Tarteeb e Nuzool:(61) Tarteeb e Tilawat:(41) Mushtamil e Para:(24-25) Total Aayaat:(54)
Total Ruku:(6) Total Words:(898) Total Letters:(3325)
37

وَ مِنْ اٰیٰتِهِ الَّیْلُ وَ النَّهَارُ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُؕ-لَا تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَ لَا لِلْقَمَرِ وَ اسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَهُنَّ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ(37)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اس کی نشانیوں میں سے ہیں رات اور دن اور سورج اور چاند سجدہ نہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو اور اللہ کو سجدہ کرو جس نے اُنہیں پیدا کیا اگر تم اس کے بندے ہو


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مِنْ اٰیٰتِهِ: اور اس کی نشانیوں  میں  سے ہیں ۔} اس سے پہلے آیت نمبر 33میں  بیان ہو اکہ سب سے اچھی بات اللہ تعالیٰ کی طرف بلانا ہے اوراب اس آیت سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت ،قدرت اور حکمت پر دلالت کرنے والی چیزوں  کو بیان کیاجا رہا ہے تاکہ یہ معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف بلانا ا س کی ذات و صفات پر دلالت کرنے والی چیزوں  کو بیان کرنے کے ذریعے بھی ہوتا ہے ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ رات ، دن ،سورج اور چاندسب اللہ تعالیٰ کی قدرت،حکمت، اس کی رَبُوبِیّت اور وحدانیّت پر دلالت کرنے والی نشانیاں  ہیں  ،تو تم نہ سورج کو سجدہ کرو اور نہ ہی چاند کو کیونکہ یہ دونوں  مخلوق ہیں  اور اپنے خالق کے حکم سے مُسَخَّر ہیں  اور جو اس طرح مُسَخَّر ہو وہ عبادت کا مستحق نہیں  ہوسکتا اور تم اس اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرو جس نے رات،دن سورج اور چاند کو پیدا کیا ہے اور وہی سجدہ اور عبادت کا مستحق ہے، اگر تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہو تو ا س کے علاوہ کسی اور کو سجدہ نہ کرو۔( تفسیرکبیر،فصلت،تحت الآیۃ:۳۷،۹ / ۵۶۵-۵۶۶، خازن،فصلت،تحت الآیۃ:۳۷، ۴ / ۸۶، روح البیان، حم السجدۃ، تحت الآیۃ: ۳۷، ۸ / ۲۶۵، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links