سوشل میڈیا کا استعمال
March 06,2017 - Published 7 years ago
سوشل میڈیا کا استعمال !
آج کے دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی اہمیت میں دن با دن اضافہ ہو رہا ہے،اس کی سب سے بڑی وجہ عوام کا سوشل میڈياسے منسلک ہونا ہے۔
اس میڈیا کے جہاں فائدے ہیں ،وہیں اس کے بہت سے برے اثرات بھی معاشرے پر مرتب ہورہے ہیں ، خاص طور پر دشمنان اسلام ،اور لبرلیزم اور فرقہ پرست لوگ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اس میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں اور بھولی بھالی عوام کو اسلام کی اصل صورت سے متنفر کرنےکے لیے استعمال کر رہے ہیں
سوشل میڈیا کا اچھا استعمال
معاشرے کی اصلاح کرنا ہمارادینی فریضہ ہے اسلئے ہمیں چاہیے سوشل میڈیا کا استعمال اپنے دینی مقاصد کی تکمیل اور کتاب وسنت اور دعوت اسلامی کا پیغام ان لوگوں تک پہنچائیں جو مساجد اور علم دین کے حلقوں سے دور ہیں اور سوشل میڈیا کو اسلام کی دعوت کے فروغ کے لیے استعمال کریں، اور اسلام کی عالمگیریت اورآفاقیت غیرمسلموں کومتعارف کرائیں ۔
سوشل میڈیا کا غلط استعمال
مسلم معاشرے کی نسل نو ، جوفحاش تصاویر اور بے ہودہ ویڈیوز لائک اورآگے بڑھانے میں ذرا بھی شرم محسوس نہیں کرتے، ایسے نوجوانوں کو پتا ہونا چاہیے کہ یہ ایسا گناہ ہے، جس کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا ہم نہیں جانتے، اس لئے کہ ہماری شیئر کی ہوئی چیزیں ہمارے اپنے اکاؤنٹ تک ہی محدود نہیں رہتی ، بلکہ اس کی شیئرنگ کا دائرہ ہر آنے والے وقت میں بڑھتا چلاجاتا ہے ، بے شمار لوگ ہماری پوسٹس کو دیکھتے ہیں، پھر وہ بھی شیئر کر دیتے ہیں، اگر ہم اس کو حذف(delete) کرنا بھی چاہیں تو یہ مشکل ہے، ذاتی آئی ڈی سے تو ختم کرنا آسان ہے، لیکن ان سیکڑوں اور ہزاروں لوگوں کے اکاؤنٹ سے کس طرح حذف(delete) کرنا ممکن ہے، جنہوں نے ہماری پوسٹ کو محفوظ(Download) کرکے شائع کیا ہے، لہذا ہم ذاتی طور پر بھی گناہ کے مرتکب ہوئے اوردوسری طرف ان لاتعداد لوگوں کے گناہوں کا بوجھ بھی ہمارے سر آئے گا اوران سنگین گناہوں کا سلسلہ نہ جانے کب تک جاری رہے گا، اس لئے ہمیں فحش اور گناہوں بھری چیزیں سوشل میڈیا پرنہیں ڈالنی چاہئے اور اس کا استعمال صحیح اور محتاط انداز میں کرنا چاہئے۔
سوشل میڈیا کے چند نقصانات
قیمتی اوقات ضائع ، پیسے کی بربادی، تعلیمی معیار میں کمی، اخلاق میں گراوٹ، عبادت میں کوتاہی، بڑوں کی بے ادبی، والدین کی طرف بے توجہی جیسے بے شمار مسائل نسلِ نو میں پیدا ہو رہے ہیں
سوشل میڈیا پر کون سی پوسٹ آگے شیئر کریں؟
سوشل میڈیا پروہ ہی پوسٹ شیئر کریں جو مکمل طورپرقرآن و حدیث کے مطابق ہو، 100 فیصد سچی ہو اور جو بات اس میں ہے وہ اور اس کا حوالہ (Reference) درست اور سچ ہو۔اس طرح کی پوسٹ آپ دعوت اسلامی کے مختلف سوشل اکاؤنٹس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔دعوت اسلامی کے اکاؤنٹس پر اپلوڈ ہونے والی پوسٹ علماءِ کرام اور دارالافتاء اہلسنت کے اسلامی بھائیوں کی تصدیق کے بعد ہی اپلوڈ کی جاتی ہیں
مدینہ مدینہ ماشاءالله عزّوجل
ما شاء اللہ عزّوجلّ Great said I am Agree With You
Very Best For All Muslims
ما شاء اللہ عزّوجلّ
Nice and betar solving tips
ما شاء اللہ عزّوجلّ Very Thanks Dawateislami
Very Very Thanks Dawateislami
Nice Very Good
ما شاء اللہ عزّوجلّ Great said I am Agree With You
Very Good