شعبہ جات
کی مدنی خبریں
مساجد کے متعلقین کا تربیتی اجتماع:16فروری2017ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمَۂ مساجد اور مجلس فیضانِ مدینہ کے تحت پاکستان بھر میں 69 مقامات پر بذریعہ لِنک مساجد کےائمۂ کرام، خطبا، مؤذنین اور مسجد کمیٹی کے اراکین کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس تربیتی اجتماع میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے علاوہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کےنگران حضرت مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی تربیت فرمائی۔
اسلامی
بھائیوں کی حوصلہ افزائی:گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
باب المدینہ (کراچی) سے خصوصی اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ نواب شاہ (بابُ
الاسلام، سندھ) سفر پر روانہ ہوا۔ اس مدنی قافلے میں رکنِ شوریٰ سمیت
57 اسلامی بھائی شریک تھے جن میں سے 19 گونگے بہرے، 13 نابینا جبکہ 25 عمومی تھے۔
اس مدنی قافلے کی خبر ملنے پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوتی پیغام کے ذریعے حوصلہ افزائی فرمائی۔
مدرسۃ
المدینہ کے تقسیمِ اسناد اجتماعات:29 جنوری 2017ء بروز اتوار مدرسۃ المدینہ کے تحت
تقسیمِ اسناد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اجتماعات عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ باب المدینہ (کراچی) سمیت کم و بیش 330 مقامات پر منعقد ہوئے جن میں مدنی
منّوں، مدنی منّیوں، ان کے سر پرستوں، سابقہ حافظین و حافظات، مدنی عملے، علمائے
کرام اور دیگر شخصیات سمیت شرکا کی تعداد کم و بیش ڈیڑھ لاکھ کے قریب تھی۔
مدنی منّوں وغیرہ کی ترکیب مدرسۃ المدینہ (للبنین) میں اور مدنی منّیوں وغیرہ کا
اجتماع مدرسۃ المدینہ (للبنات) میں ہوا، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
نگران، حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان
فرمایا جو مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست (Live) نشر کیا گیا۔ نگرانِ شوریٰ کی ترغیب پر مدرسۃ المدینہ کے مدرسین، ناظمین، طلبہ
مدنی منّوں نے اپنے سر پرستوں کے ہمراہ 17، 18، 19 فروری کو مدنی قافلوں میں سفر
کرنے کی نیتیں بھی کیں اور بعد میں سفر کرنے کا شرف بھی حاصل کیا، شرکاء کی تعداد
تقریباً12783(بارہ ہزارسات سو تراسی) تھی۔
مجلس
مدرسۃ المدینہ کورسز کی 5 سالہ اجمالی کارکردگی:دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ
المدینہ کورسز کے تحت مختلف شہروں میں وقتاً فوقتاً مُدرِّس کورس کروانے کا سلسلہ
رہتا ہے۔ اس کورس میں مدرسۃ المدینہ میں تدریس کے لئے مُدرسین تیار کیے جاتے ہیں، فروری 2012ء سے
جنوری 2017ء تک تقریباً پانچ سال کے دوران کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں باب المدینہ
(کراچی)، زم زم نگر (حیدرآباد)، فاروق نگر (لاڑکانہ)، سکھر، مدینۃ الاولیا
(ملتان)، لالہ موسیٰ، مرکز
الاولیا (لاہور)، ڈیرہ اسماعیل خان، سردار آباد (فیصل
آباد)،
گوجرانوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی، بھلوال، گلزارِ طیبہ (سرگودھا)، ساہیوال اور لیّہ
نیز نیپال میں 153 مدرس کورس ہوئے جن میں مجموعی طور پر تقریباً 4105 طلبائے کرام
شریک ہوئے۔
ذہنی
آزمائش سیزن8: 31جنوری 2017ء سے مدنی چینل کے مقبول سلسلے ”ذہنی آزمائش“ کے سیزن 8 کا سلسلہ
جاری ہے، جس کا فائنل مقابلہ 9 اپریل 2017ء بروز اتوار کو ہوگا۔ سیزن 8 میں کُل 24
ٹیمیں شامل ہیں، جن کے درمیان ہر منگل، بدھ اور جمعرات کو ہونے والے مقابلے مدنی
چینل پر براہِ راست (Live) دکھائے جاتے ہیں۔ سلسلہ”ذہنی آزمائش“ گھر بیٹھے کثیر علمِ دین سیکھنے کا ایک
آسان ذریعہ ہے۔
گورنر
ہاؤس میں شخصیات اجتماع:مجلسِ رابطہ کے تحت مرکز الاولیا (لاہور) میں واقع گورنر ہاؤس
میں شخصیات اجتماع کا انعقادکیا گیا، رکنِ شوریٰ و نگرانِ ہجویری کابینات (مرکز
الاولیا لاہور) نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
مجلس
مزاراتِ اولیا:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ
اسلامی کا ایک اہم شعبہ مجلس مزاراتِ اولیا بھی ہے۔ اس مجلس کے تحت بالعموم سال
بھر اور بالخصوص عرس کے ایام اور دیگر خاص مواقع پر مزارات پر حاضری دینے والے
اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کی جاتی ہے۔ پاکستان بھر میں کم
و بیش 1420 مزاراتِ اولیا پر بالخصوص سالانہ اعراس کے موقع پر دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں مثلاً مدنی درس و بیان، تربیتی حلقے وغیرہ کی ترکیب ہے جبکہ 97
مزارات پر روزانہ مدنی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوری 2016ء تا جنوری 2017ء، 13
ماہ کے دوران دعوتِ اسلامی کے تقریباً 839 مدنی قافلے مختلف مزارات پر حاضر ہوئے
اور مدنی قافلوں کے عاشقانِ رسول نے تقسیمِ رسائل، تربیتی حلقوں اور دیگر مدنی
کاموں کی ترکیب بنائی۔ مختلف مزارات پر تعویذاتِ عطاریہ اور مکتبۃ المدینہ کے
بستوں کی ترکیب بھی بنائی گئی۔ مجلس مزاراتِ اولیا کی طرف سے بالخصوص عرس کے ایام
میں متعدد مزارات پر اجتماعِ ذکر و نعت کا سلسلہ بھی ہوا۔
رُکنِ
شوریٰ کی 9 مدارسِ اہلسنّت میں حاضری:گزشتہ دنوں رکنِ شوریٰ نے نگران مجلسِ رابطہ بالعلماء
والمشائخ پاکستان اور دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جامعہ قادریہ رضویہ سردار آباد
(فیصل آباد)، جامعہ محدثِ اعظم، رضا نگر چمنِ عطار) چنیوٹ(، جامعہ سعیدیہ عثمانیہ مدینۃ
الاولیا (ملتان)، جامعہ غوثیہ رضویہ چوک اعظم ضلع لیّہ، بہاولپور کے 5
مدارس، ادارہ مصباح القراٰن، جامعہ نظامِ مصطفےٰ، جامعہ اویسیہ رضویہ، جامعہ
اسلامیہ نبویہ اور جامعہ غوثیہ سعیدیہ میں حاضری کا شرف حاصل کیا۔ اس دوران جامعات
کے مہتمم صاحبان اور دیگر علمائے کرام سے ملاقات اور جامعات کے طلبائے کرام
کے درمیان سنتوں بھرے بیانات کا بھی سلسلہ رہا۔ جن علمائے کرام سے ملاقات ہوئی ان
میں مولانا فیاض احمداویسی، مولانا عطاء الرسول اویسی، پروفیسر عون محمد سعیدی،
مفتی محمد اکبر سعیدی، مولانا جاوید مصطفائی، مفتی محمد کاشف سعیدی، مولانا حافظ
عبد الرؤف قادری، قاری خادم حسین سعیدی، صاحبزادہ ضیاء المصطفےٰ نوری، مفتی غلام
رسول قادری، قاری محمد اشرف شاکر، قاری محمد الطاف وِرک، مولانا حفیظ اللہ مہروی، مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ محمد رمضان گولڑوی، مولانا محمد شاہد رضا
قادری، مولانا نواز مظہری، مولانا غلام مصطفےٰ باروی، مولانا خالد محمود چشتی اور
دیگر حضرات شامل ہیں۔
دارُ
العلوم امجدیہ میں رکنِ شوریٰ کی حاضری:یکم فروری 2017 ء بروز بدھ رکنِ شوریٰ، نگران عطاری کابینات
(باب المدینہ کراچی) کی اہلِ سنت کے مشہور جامعہ دارُ العلوم امجدیہ (عالمگیر
روڈ) باب
المدینہ (کراچی) میں حاضری کا سلسلہ ہوا۔ آپ نے دارُ العلوم امجدیہ کی مسجد
میں جمع کثیر طلبائے کرام کو اپنے مدنی پھول پیش کئے،اس موقع پر علمائے کرام بھی
تشریف فرما تھے۔ بیان کے بعدبعض طلبائے کرام نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیتے
ہوئے رکنِ شوریٰ کا شکریہ ادا کیا اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی ممبر شپ حاصل
کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں
تربیتی
اجتماعات:دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، حضرت مولانا ابو حامد محمد عمران
عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نے 7 فروری بروز منگل مکی اور مہروی کابینات (راولپنڈی،
اسلام آباد، واہ کینٹ، اٹک اور اطراف) جبکہ 14 فروری بروز منگل اصحابی کابینات (ٹھٹھہ،
گولارچی، دھابیجی اور چوہڑ جمالی وغیرہ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے تربیتی اجتماعات میں
بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ ان دونوں تربیتی اجتماعات میں تقریباً 1200
اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور نگرانِ شوریٰ نے انہیں مدنی کاموں کے اہداف عنایت
فرمائے۔نیز نگرانِ شوریٰ کا 21 فروری بروز منگل بنگلہ دیش اور سی لنکا، 28
فروری بروز منگل صدیقی کابینات (گجرات، لالہ موسیٰ، ضیاء کوٹ (سیالکوٹ)،
گوجرانوالہ، نارو وال، علی پور چٹھہ، حافظ آباد، اطرافِ ضیاء کوٹ (سیالکوٹ)
وغیرہ)
جبکہ 23 فروری بروز جمعرات جامعۃ المدینہ (للبنات) کی اسلامی بہنوں کے تربیتی
اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کاجدول ہے۔
جامعات
المدینہ (للبنات):٭ملک
و بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے 231 (دو سو اکتیس) جامعات المدینہ (للبنات) کے ذریعے علمِ دین کو
عام کرنے کی کوشش جاری ہے۔ جنوری میں گھگوکی (نزد پاہڑیا
نوالی)
ضلع گجرات پنجاب پاکستان اور چڑھوئی ضلع کوٹلی کشمیر میں دو نئے جامعات المدینہ (للبنات) کا آغازہوا، جن میں
فیضانِ شریعت کورس شروع ہوچکا ہے۔ ٭پچھلے دنوں بنتِ عطار باجی سَلَّمَہَا
الْوَالِی، عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دارا اسلامی بہن کے ہمراہ جامعۃ
المدینہ (للبنات) شمعِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) تشریف لے گئیں،
طالبات کی مدنی تربیت فرمائی اور ملاقات سے مشرف فرمایا۔ ٭پاکستان اور بیرونِ ملک
164 جامعات المدینہ (للبنات) میں اسلامی بہنوں کا فیضانِ شریعت کورس جاری ہے۔ ٭اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ جامعۃ المدینہ (للبنات) کے تحت یکم مارچ 2017ء سے درسِ نظامی کی فارغ
التحصیل طالبات کے لئے ملک و بیرونِ ملک میں 26 دن کے تدریس تربیتی کورس کا
آغاز ہورہا ہے۔
مختلف
کورسز:16
تا 27 جنوری 2017ء، بارہ (12) دن کا فیضانِ قراٰن کورس باب
المدینہ (کراچی)، گلزارِ طیبہ (سرگودھا)، راولپنڈی، سردار آباد (فیصل
آباد)،گجرات
اور زم زم نگر (حیدر آباد) باب الاسلام سندھ کی اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت
گاہوں میں ہوا، جس میں شرکا کی تعداد کم و بیش 168 تھی۔ ٭مذکورہ
شہروں میں ہی 30 جنوری تا 10 فروری 2017ء شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پسندیدہ 12 دن کے اصلاحِ
اعمال کورس کی ترکیب بھی ہوئی جس میں شرکا کی کُل تعداد تقریباً 251 تھی۔ ٭اسلامی
بہنوں کی مجلس کورسز (Short Courses) کے تحت 12 فروری 2017ء سے باب المدینہ (کراچی) سمیت پاکستان کے 12 شہروں میں
ملازمت (Job) کرنے والی اسلامی بہنوں
کی اسلامی تربیت کے لئے فیضانِ سیرتِ مصطفےٰ کورس 403 مقامات پر شروع ہوچکا
ہے۔ یہ کورس پانچ ہفتے تک ہر اتوار کو ہوگا۔
Comments