Fazail e Sadqaat

Book Name:Fazail e Sadqaat

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں صَدَقہ وخَیْرات کرنےکی نفیس عادت بھی پیدا ہوجائے گی ۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ

کتاب ”ضیائے صدقات“  کا تعارُف

صَدَقے سے مُتَعَلِّق مزید معلومات حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مطبوعہ 415صفحات پر مشتمل کتاب ”ضیائے صدقات “ کا مطالعہ بے اِنْتہا مُفید ہے۔یہ کتاب 19 ابواب پر مشتمل ہے اور ہر باب میں صَدَقے  سے مُتَعَلّق  مختلف مَوضُوعات پر سَیْر حاصِل(یعنی تفصیلی) گُفتگوکی گئی ہے،مثلاً صَدَقہ کے معنی و اَقْسام ،زکوٰۃ کا بَیان ،زکوٰۃ کسے دی جائے؟،صلۂ رحمی (رِشتے داروں سے حُسنِ سُلوک)کے فضائل ،مال جمع کرنا کیسا؟،بخل کی مَذَمَّت وغیرہ وغیرہ،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کا مُطالعہ کرنے والے کو معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصِل ہوگا،لہٰذا مکتبۃُ المدینہ سے اِس کتاب کو هَدِيَّةً لے کرپڑھنے کی مدنی اِلْتِجا ہے۔    

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سےاس کتاب کوپڑھا (Read) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ(Download)بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کیا جا سکتا ہے  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آج ہم نے صَدَقہ و خَیْرات کرنے کی بَرکات کےموضوع پر بَیان  سُنا ، جو لوگ اِخْلاص کے ساتھ  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں صَدَقہ کرکے نیکی کا کام کرتے ہیں،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُن کو (حَسْبِ اِخْلاص)دُگنا یا اِس سے بھی زیادہ عطا فرماتا ہے۔نَفع بَخْش مال وہی ہے جو ہم بطورِ صَدَقہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں خرچ کریں اور جو کچھ ہمارے پاس موجود ہے وہ تو مَوْت آتے ہی دُوسروں کا ہوجائے گا۔عقلمند وہی ہے جو اِحْسان جَتائے بغیر اپنے مال کے ذریعے حقیقی غُرَباء بالخُصُوص دینی طَلَباء کی خدمت کرے اور قرآن و حدیث میں بَیان کردہ صَدَقے کے فضائل و بَرکات کا حق دار بن جائے۔ صَدَقہ کرنے والے