Fazail e Sadqaat

Book Name:Fazail e Sadqaat

لوگوں کی نگاہیں آپ کی طرف اُٹھیں کہ دوڑے دوڑے کہاں جا رہا ہے ! اور نہ اِتنا آہِستہ کہ دیکھنے والے کو آپ بیمار لگیں۔ (۵)راہ چلنے میں پریشان نظری(یعنی بلا ضرورت ادھر اُدھر دیکھنا) سنّت نہیں، نیچی نظریں کئے پُروَقار طریقے پر چلئے۔(۶)چلنے یا سیڑھی چڑھنے اُترنے میں یہ احتیاط کیجئے کہ جوتوں کی آواز پیدا نہ ہو۔ (۷)راستے میں دو عورَتیں کھڑی ہوں یا جارہی ہوں تو ان کے بیچ میں سے نہ گزریں کہ حدیثِ پاک میں اس کی مُمانَعَت آئی ہے۔([1]) (۸)بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ راہ چلتے ہوئے جو چیز بھی آڑے آئے اُسے لاتیں مارتے جاتے ہیں،یہ قطعاً غیرمُہَذَّب طریقہ ہے،اِس طرح پاؤں زخمی ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے، نیزاَخبارات یا لکھائی والے ڈبوں، پیکٹوں اورمِنرل واٹر کی خالی بوتلوں وغیرہ پر لات مارنا بے اَدَبی بھی ہے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب، بہارِ شریعت حِصّہ 16(304صفحات) نیز 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

تری سُنّتوں پہ چل کر میری روح جب نکل کر

 

چلے تو گلے لگانا مدنی مدینے والے

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں پڑھے جانے والے دُرودِ پاک

)1(شبِ جُمعہ کادُرُود:

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1] ابوداو،دج۴ص۴۷۰حدیث۵۲۷۳