Fazail e Sadqaat

Book Name:Fazail e Sadqaat

جائے۔ یہ سُنتے ہی آقا کی زبان پر اِسْتِغْفار جارِی ہوگیا اور کہنے لگا ”میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے تمام گُناہوں سے تَوْبہ کرتا ہوں۔“ چوتھی دُعا بھی بتا دو ۔کہا :میں نے اِلْتِجا کی کہ میری، میرے آقا کی ،آپ جناب کی اور تمام حاضریْنِ اِجْتماع کی مِغْفرت ہو جائے، یہ سُن کر آقا نے کہا! تین(3) باتیں جو میرے اِخْتِیار میں تھیں، وہ کرلی ہیں، چوتھی سب کی مَغْفرت والی بات میرے اِخْتِیار سے باہر ہے۔ اُسی رات آقا نے خواب میں کسی کہنے والے کو سُنا: جو تمہارے اِخْتِیار میں تھا، وہ تم نے کردِیا اور میں اَرْحَـمُ الرَّاحِمِیْن ہوں، میں نے تمہیں تمہارے غُلام مَنْصُور کو اور تمام حاضرین کو بِخْش دِیا۔ (فیضانِ سُنّت، باب فیضانِ بسماللہ ، ج۱، ص۱۱۴۔ بحوالہ روض الریاحین، ص۲۲۲)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نےکہ راہِ خُدا میں مال خَرْچ کرنے سے کیسی کیسی بَرکتیں حاصِل ہوتی ہیں ۔اُس غُلام نے صرف چار(4)دِرْہَم صَدَقہ کئے،تو اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے  اُسے اُس کے آقا کے ذریعے اُن چار(4)دِرْہَم کے بدلے میں چار ہزار(4000) دِرْہَم عطا کئے اور اُسے غُلامی سے آزادی کا پروانہ بھی مل گیا نیز اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اُس صَدَقے کی برکت سے غُلام اور اُس کے آقا سمیت کئی لوگوں کی مَغْفرت بھی فرمادی۔واقعی جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں اِخْلاص کے ساتھ   صَدَقہ کرتا ہے،اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کو دُگنا اجر عطا فرماتا ہے، بلکہ اُس سے بھی زیادہ عطا فرماتا ہے،لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ وقتاً فوقتاً اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں حسب ِتوفیق ضرور صَدَقہ کِیا کریں،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں اس کی بے شُمار دینی و دُنیاوی برکتیں حاصِل ہوں گی۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کی اَہمیّت و فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ خُود ہمارے پیارے پروردگار عَزَّ  وَجَلَّ نے قرآنِ مجید،فُرقانِ حَمِیْد میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کا حکم اِرْشاد فرمایا اور مختلف مقامات پرصَدَقہ و خَیْرات کرنے والوں کی تعریف وتوصیف بھی  فرمائی جیساکہ سورۂ بقرہ کی اِبْتِدائی آیات میں صَدَقہ و خَيْرات کرنے والوں کو ہدايت کا مُژدہ سُنايا گیا، چُنانچہ فرمانِ خداوندی عَزَّ  وَجَلَّہے      :