Faizan e Shaban

Book Name:Faizan e Shaban

مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو شَعْبَانُ الْمُعَظَّم  کی پندرہویں شب میں دیکھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کھڑے ہوۓ ،پھرآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے 14 رَکْعَتیں پڑھیں۔ نماز سے فراغت کے بعد آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے 14بار سُوْرَۃُ الْفاتِحَہ، 14بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ(یعنی سُوْرَۃُ الْاِخْلاص)، 14 بار قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ (یعنی سُوْرَۃُ الْفَلَق) اور 14 بار قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ز(یعنی سُوْرَۃُ النَّاس )کی تلاوت فرمائی۔اس کے بعدایک بار آیۃُ الْکُرْسیاور لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْیہ آیتِ مُبارَکہ تلاوت فرمائی ۔ جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس سے فارِغ ہوۓ تو میں نے اس فعل  کے مُتَعَلِّق پوچھا، تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا: جوشَخْص  اس طرح کرے گا جیسا  تُو نے دیکھا ،تو اس کے لیے 20 مَقْبول حج اور20سال کے مَقْبول روزوں کا ثواب ہے۔ اور اگر روزے کی حالت میں صُبْح کرے گا تو اس کے  گزشتہ ایک سال اورآنے والےایک سال کے روزوں کا ثواب ہے۔ (شعب الایمان، ۳/۳۸۶،باب فی الصیام /ماجاء فی لیلۃ النصف من شعبان)        

حَضْرتِ سَیِّدُناحسنِ بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں کہ مجھ سے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے 30 صحابہ ٔ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے یہ بات بیان کی ہے کہ جو کوئی شَعْبَانُ الْمُعَظَّم  کی پندرھویں شب میں 100 رَکْعَتیں اس طرح پڑھے کہ ہردو رَکْعَت پر سلام پھیرے اور ہر رَکْعَت میں سُوْرَۃُ الْفاتِحَہ کے بعد 11 بار قُلْ ہُوَاللہُ اَحَد (یعنی سُوْرَۃُ الْاِخْلاص) پڑھے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی طرف 70 بار نظرِِ رحمت فرماۓ گا  اور ہر نظر میں اس کی 70 حاجتیں پُوری فرماۓ گا ۔ ان حاجتوں میں سب سےکم مَغْفِرَت  ہے۔ (روح البیان ۸/۴۰۳، سورۃ الدخان، تحت الآٓیۃ ۳، ملخصاً)

حدیثِ پاک میں ہے کہ جو شَخْص  پانچ(5) راتوں میں جاگے اور وہ راتیں عِبادَت میں گزارے تو ایسے شَخْص  کے لیے جَنَّت واجب ہوجاتی ہے ۔ ان میں سے ایک شَعْبَانُ الْمُعَظَّم  کی پندرہویں شب بھی ہے۔