Book Name:Jawani Main Ibadat kay fazail
فَوائِد حاصل ہوتے وہیں ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینے کا ذِہْن بھی بنتا ہے۔ ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام مدرسۃُالمدینہ بالِغان بھی ہے۔مدرسۃُالمدینہ بالِغان میں قُرآنِ پاک کی تَعْلِیْم دی جاتی ہے۔قرآنِ پاک سیکھنے سِکھانے کی بڑی فَضِیْلت ہے۔چُنانچہ،
حَضْرت سَیِّدُنا عُثمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ شَہَنْشاہِ مدینہ،قَرارِقَلْب وسینہ،صاحبِ مُعطَّر پسینہ،باعثِ نُزولِ سکینہ،فَیْضِ گنجینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشادفرمایا:”خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْـقُرْاٰنَ وَعَلَّمَهٗیعنی تم میں بہترین شَخْص وہ ہے، جس نے قُرآن سیکھا اور دُوسروں کو سکھایا۔“
(صحیح البخاري،کتاب فضائل القرآن،باب خیرکم ...الخ،الحدیث۵۰۲۷،ج۳،ص۴۱۰)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّقُرآنِ پاک سیکھنے سِکھانے کی ضَرورت و اَہَمیَّت کے پیشِ نَظر قرآنِ پاک کی تَعْلِیْمات کو عام کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے تَحْت اسلامی بھائیوں کیلئے عُمُوماً بعد نمازِ عشاء مُختلف مَسَاجِد وغیرہ میں ہزارہا مدرسۃُالمدینہ بالِغان کی تَرکیب ہوتی ہے اوراسلامی بہنوں کے لئے مُختلف مَقامات و اَوْقات میں ہَزارہا مدرسۃُالمدینہ بالِغات کی ترکیب ہوتی ہے،اسلامی بھائی اسلامی بھائیوں سے اور اسلامی بہنیں اسلامی بہنوں سے پڑھتی ہیں، حُرُوف کی دُرُسْتْ اَدائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم سیکھنے کے ساتھ ساتھ مُختلِف دُعائیں یادکرتے،نمازکے مسائل سیکھتے اورسُنَّتوں کی مُفْت تَعْلِیْم حاصل کرتے ہیں۔ لہٰذا آپ بھی اپنی دُنیا و آخرت کی بھلائی کے لئے مدرسۃُالمدینہ بالِغان میں ضَرور شِرکت فرمائیں۔آئیے تَرْغِیْب کے لئے ایک مَدنی بہار سُنئے۔چُنانچہ،
بابُ الْاِسْلام(سندھ) کے مشہور شہرزَم زَم نگر(حیدر آباد) کے مُقیم اسلامی بھائی (عُمر تقریباً 28سال)کا بیان ہے :میں نَویں
کلاس میں پڑھتا تھا اور حُصُولِ دُنیا کی جُسْتجو میں مگن تھا ۔ میرے علاقے کے اسلامی
بھائیوں سے میری راہ ورسم بڑھی تو وہ مُجھے نیکی کی دعوت دے کر مَسْجد لے گئے۔ جب
میں نَماز پڑھ کر مَسْجد سے نکلنے لگا تو ایک خَیْرخَواہ اسلامی بھائی (جو مَسْجد
کے دروازے کے قَرِیْب کھڑے تھے )نے مجھ سے