Book Name:Jawani Main Ibadat kay fazail
فرمالیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یہ رسالہ جوانی کے مَقْصد کوسمجھنے اورعبادت میں دل لگانے میں کافی حد تک مُعاوِن ثابت ہوگا۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس رِسالے کوپڑھا(Read)بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بَیان کا خُلاصہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ہم نے جوانی میں عبادت کے فضائل سُننے کی سعادت حاصل کی۔جو لوگ اپنی جوانی کے گلشن کو عبادت ورِیاضت کے خُوش نُما مہکتے پُھولوں سے سجاتے ہیں، وہ اللہعَزَّ وَجَلَّکوبَہُت محبوب ہوتے ہیں،ان کی پیشانیوں سے عبادت کا نُورجھلکتاہےاوروہ بُڑھاپے میں بھی صحت وتندرست رہتے ہیں اورمرنے کے بعد جنَّت کی اَبدی نعمتوں سے لُطف اَندوزہوتے ہیں ۔ اے کاش! ہم بھی پنج وَقْتہ نمازِ باجماعت مسجد کی پہلی صَف میں پڑھنے والے پکّے نمازی ،تہجد ،اِشراق وچاشت کے نوافل کے عادی اور سُنّتو ں پر عمل کرنے والے بن جائیں ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
عبادت میں گزرے مِری زِندگانی |
|
کرم ہو کرم یا خدا یا اِلٰہی (وسائلِ بخشش ص 105) |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام، مدرسۃُ المدینہ بالغان!
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی بَرَکت سے جہاں دیگر بے شُمار