Book Name:Jawani Main Ibadat kay fazail
نوجوانوں کی اِصلاح اور دعوتِ اسلامی کا کردار
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!اِس پُرفِتَن دَور میں قرآن و سُنَّت سے دُور،جوانی کی مَسْتی میں مَخْمور،حِرص وہَوَسِ دُنیا کے نَشے میں چُور اور نفس وشیطان کے ہاتھوں مجبورہوکرگُناہوں کے سیلاب میں بہنے والے نوجوانوں کی اِصْلاح اوراَخْلاقی تَربِیَت کیلئے تبلیغِ قرآ ن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 63روزہ مدنی تَربیتی کورس بھی ہوتاہے ۔اس کورس کی اِفادِیَّت و اَہَمیَّت کے مُتَعَلِّق شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فیضانِ سُنَّت،جلد اوّل صفحہ 510پر فرماتے ہیں:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّعاشِقانِ رسول کی صحبتوں سے مالا مال 63روزہ (مدنی) تربیتی کورس آخِرت کیلئے
اِس قَدَر نَفع بخش ہے کہ اس میں جو کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، اُس کی تفصیلات معلوم
ہوجانے کے بعد شاید دِین کا دَرد رکھنے والا ہر مُسلمان یہ حسرت کریگا کہ کاش!
مجھے بھی 63روزہ(مدنی ) تربیتی کورس کرنے کی سعادت حاصِل ہو جائے! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّبابُ المدینہ (کراچی )کےعلاوہ دِیگر شہروں
میں بھی (مدنی )تربیتی کورس کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔اِس میں بعض وہ عُلُوم حاصِل
ہوتے ہیں،جن کا سیکھنا ہر عاقِل، بالِغ مسلمان پر فرض ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ
وَجَلَّ (مدنی )تربیتی
کورس میں(اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ) وُضو و غسل کے علاوہ نماز کا
عملی طریقہ سکھایا جاتا، غسلِ میّت،تَجْہِیز
و تَکْفِین، نمازِ جنازہ و نمازِ عید کی
تَربِیَت ہوتی ہے۔ مدنی قاعدہ کے ذَرِیعے دُرُست مَخارِج کے ساتھ قرآنی حُروف کی
اَدائیگی کی تعلیم دی جاتی ہے اور قرآنِ کریم کی آخِری 20سُورَتیں زَبانی حِفظ
اور سُوْرَۃُ المُلک کی مَشْق کروائی جاتی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ
وَجَلَّ اس کی برکت سے بہت سے نوجوان،دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول
سے وابستہ ہوچکے ہیں اور اُن کی بے رونق زندَگیوں میں مَدَنی بہاریں آ گئیں اور
وہ اپنی جوانی کے پُر بہار اَیّام ،اللہعَزَّ وَجَلَّ اوراس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نام پر وقْف کر کے اِس مدَنی مقصَد کہ ’’مجھے اپنی اور
ساری دُنیا کے