Jawani Main Ibadat kay fazail

Book Name:Jawani Main Ibadat kay fazail

چَشمانِ مُبارَک سے نکلنے والے آنسو زمین تک جا پہنچے۔اِتنے میں مُؤذِّنِ رسول،حضرت سَیِّدُنا بلال حبشیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُحاضرہوئےتوآپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکوروتادیکھ کرعرض کی:یارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!میرے ماں باپ،آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پرقُربان!کس چیز نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو رُلایا؟حالانکہ آپ کےصَدْقے تواللہعَزَّ وَجَلَّآپ کےاگلوں اور پچھلوں کے گُناہ بخشے گا، ارشاد فرمایا:کیا میں شُکر گزار بندہ نہ بنوں؟([1])

روتا ہے جو راتوں کو اُمّت کی مَحبَّت میں

 

وہ شافِعِ محشر ہے سردار مدینے کا

راتوں کو جو روتا ہے اور خاک پہ سوتا ہے

 

غم خوار ہے، سادہ ہے مختار مدینے کا

قبضے میں دو عالَم ہیں پَر ہاتھ کا تکیہ ہے

 

سوتا ہے چٹائی پر سَردار مدینے کا

(وسائلِ بخشش ص 180)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے!ہمارے بخشے بخشائے آقا،ہم عاصِیوں کو بخشوانے والے مُصْطَفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَمعصوم بلکہ سَیِّدُ المعصومین و سَیِّدُالْعابدین(عبادت گزاروں کےسردار) ہونے کے باوُجُودکس قَدر گِریہ و زاری کے ساتھ اللہُ رَبُّ العٰلمین عَزَّ وَجَلَّ کی عِبادت کیا کرتے ،حالانکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان وعظمت اس قَدر بُلند و بالاہے کہ اللہعَزَّ وَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مالک ومُختاربنایا ہے،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَبِاذنِ اِلٰہی،اپنے اِخْتیار سےروزِمحشر بخشش سے نااُمید ہونے والے گنہگاروں کی شَفاعت فرمائیں گے۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاپنی شانِ رِفْعت نشان بیان فرماتے ہیں:(بروزِ قیامت)سب سے پہلے میں(اپنےمزار ِ فائضُ الاَنْوار

 



[1] درّۃ الناصحین ،المجلس الخامس والستون:فی بیان البکاء ، ص۲۵۳-۲۵۴