Sakhawat e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Book Name:Sakhawat e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اوڑھنا بچھونا بن چکا تھا۔ میری زِندگی میں نیکیوں کا چاند کچھ اس طرح جگمگایا کہ   خُوش قسمتی سے کبھی کبھار دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتاتھا۔یہ سلسلہ کئی مہینے تک جاری رہا، مگر میرے اندرکوئی خاص تبدیلی رُونما نہ ہوسکی۔ایک بار ہمارے علاقے کے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک بارِیش وباعمامہ اسلامی بھائی نے مجھ پر اِنْفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذِہْن دیا۔ ان کی مَحَبَّت بھری میٹھی گُفتار اور حُسْنِ کردار میں کچھ ایسی تاثیر تھی کہ میں اِنکار نہ کرسکا اور عاشقانِ رسول کے ہمراہ 3دن کے مدنی قافلے کامُسافِر بن گیا۔جہاں مجھے پنج وَقْتہ نمازِباجماعت صفِ اَوَّل میں اَداکرنے کے ساتھ ساتھ پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی میٹھی میٹھی سُنَّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ ملا نیز نماز، وضو ، غُسل کے مُتَعلِّق بہت ساری بُنیادی باتیں سیکھنے کا مَوقَع مُیسرآیا۔ مدنی قافلے میں مجھے اس قدر سُکون اوراطمینان نصیب ہوا کہ میں نے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کی، داڑھی شریف سجانے کی پکی سچی نِیَّت کر لی اور مدنی قافلے سے سبز سبز عمامہ شریف سَجا کر ہی گھر پہنچا۔ میں اپنی زِندگی کی بقیہ سانسیں،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِطاعت میں گُزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر امیرِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سےمُریدہوکرقادری عطاری بن گیااورعلاقے کے دیگراسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حَسبِ اِسْتطاعت کوششیں کرنے لگا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فضل و کرم اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے میرے سات بھائی نہ صرف اَمِیْرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےمُرید ہو گئےبلکہ مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر تنظیمی طور پر ذِمَّہ داری کی سعادت بھی ملی اورمجھے اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ علاقائی مُشاوَرَت کے خادِم (نگران) کی حیثیت سے خدمت بھی نصیب ہوئی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد