Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat
کتابوں کےنام لینے کے بعد فرمایا کہ پچاس سے زائد کُتُبِ حدیث میرے درس و تدریس اور مُطالَعہ میں رہی ہیں۔(اظہار الحق الجلی:۴۰، بتغیر)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہم بھی اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے مَحَبَّت کرتے ہیں اور یہ مَحَبَّت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ جس طرح اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے دِین کی خدمت کی ذِمہ داری سنبھالی،علْم کے پیاسوں کو سیراب فرمایا اور اپنی قابلیت کی بنا پر عِلْمی میدان میں اپنا لوہا مَنوایا،اِسی طرح آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہمیں بھی اپنے اندرعِلْمِ دِیْن سیکھنے،اس پرعمل کرنے، دوسروں تک پہنچانے اور دِینی کتابوں کا مُطالَعہ کرنے کا ذوق و شوق بڑھاناچاہئے،کیونکہ علْم ایک ایسی خُوبی ہے جو انسان کودیگر مخلوقات سےمُمتاز اور اس کے ظاہر و باطن کو زِندگی بخشتی ہے،عِلْم انسان کی بُنیادی ضروریات میں شامل ہے،رِضائے اِلٰہی کے لیے عِلْم حاصل کرنے کی برکت سے خوف و خشیّت نصیب ہوگا، عِلْم کی تلاش کرنا عبادت ہے، عِلْم کی تکرار کرنا تسبیح ہے، عِلْم سکھانا صدقہ ہے،عِلْم کے لیے خرچ کرنا نیکی ہے،عِلْم حلال اورحرام کی پہچان کا سبب بنتا ہے،عِلْم اہلِ جنّت کے راستے کا نشان ہے،عِلْم گھبراہٹ و خوف کے وقت سکون کاباعث ہے،عِلْم سفر میں بہترین ہمنشین ہے، عِلْمتنگدستی و خوشحالی میں رہنما ہے،عِلْم کے ذریعے بندہ اولیاء کی منزل کو پا لیتا ہے اوردُنیا و آخرت میں بلند مرتبہ پر پہنچ جاتا ہے۔ عِلْم کے حُصُوْل کا ایک مَضبُوط تَرِین ذریعہ دِینی کتب کا مُطالعہ کرنا بھی ہے۔مطالعہ انسان کی نہ صرف ذاتی ترقی کا باعث ہے بلکہ مذہب و ملَّت اور مُعاشرے کی تعمیر و ترقّی کا اَہَم حِصہ بھی ہے۔مُطالعہ کرنا قابلیت کی کنجی اورصلاحیتوں کوبیدارکرنےکا بہترین ذریعہ ہے۔(مُطالعہ کیا،کیوں اورکیسے، ص۱۳بتغیرقلیل)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے علاوہ بھی مُطالعہ کرنےکے بے شمار فوائد و ثمرات ہیں،جودنیاو آخرت میں انسان کو کام آتے ہیں۔آئیے! بطورِ ترغیب،مُطالعے سے مُتَعَلِّق چندمدنی پُھول سُنتے