Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat

Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat

رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےمجموعہ کلام کا نام "حدائقِ بخشش" ہے، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے اِس نعتیہ دِیوان میں فَصاحت  وبَلاغَت کے وہ دَریا بَہائے ہیں کہ زمانے کے کئی نامی گِرامی  شاعر واَدیب جب”حدائقِ بخشش“ کامُطَالَعَہ کرتے ہیں ،تو اُن کی عقلیں دَنگ ر ہ جاتی ہیں اور وہ داد  و   تَحسین دئیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

    اللہ تبارک وتعالٰی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے صَدقے ہمیں بھی علمِ دِین حاصل کرنے،اس پرعمل کرنے اورعلمِ دِین کے ذریعے اُمّتِ مُسلمہ کی خُوب خُوب خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں۔شَہَنْشاہِ نُبُوَّت،مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔(1)

سُنّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں       نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

چھینکنےکی سنتیں اور آداب

       آئیے!شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسالے”101مدنی پھول“سےچھینکنے کی چند سنتیں و آداب سنتے ہیں:پہلے دو

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵