Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat
جاسکتے ہیں،نیز دُنیا بھر سے شرعی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے اِن نمبرز پر رابطہ بھی کِیا جاسکتا ہے۔نمبر نوٹ فرمالیجئے۔
0300-0220112-------0300-0220113
0300-0220114--------0300-0220115
پاکستانی وقت کے مُطَابِق صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک ان نمبرز پر رابطہ کِیا جاسکتا ہے، بروز جُمُعہ تعطیل ہوتی ہے ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مَچی ہو (وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی علمی خدمات روزِ روشن کی طرح ظاہر ہیں، جن کے مُتَعَلِّق سُن کر یہ کہنا بے جا نہ ہوگاکہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہگویا کام کرنے کی مشین تھے،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی یہ عادتِ مُبارَکہ تھی کہ وقت بالکل ضائع نہیں فرماتے تھے،بلکہ اکثرعلمی کاموں میں ہی مصروف رہتے۔جیسا کہ صاحبِ عُلُوم وفُنون حضرت علامہ عبدُالحق خیرآبادیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے سوال کیا کہ بریلی شریف میں آپ کی کیامصروفیات ہیں؟اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے جواب دیا:تدریس(پڑھانا)،اِفتا(فتوی دینا)،تصنیف(کتابیں وغیرہ تحریر کرنا)۔ (حیات اعلیٰ حضرت،۱/۲۰۶بتغیر قلیل)نیز بسااوقات تو ایسا بھی ہوتا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ایک ہی وقت میں کئی کئی کام سَر اَنْجام دیتے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فیضانِ