Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat
قَیْلُوْلَہْ(یعنی دوپہر کو تھوڑا آرام کرنے)کے وقت آجایا کریں۔چُنانچہ صدرُالشّریعہ مُفتی امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہِتَعَالٰی عَلَیْہاعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی خدمت میں حاضر ہوجاتےاورآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ زبانی آیات ِکریمہ کا ترجمہ کرواتے جاتے اورصدرُالشّریعہرَحْمَۃُاللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہاس کو لکھتے رہتے۔پھر جب حضرت صدرُالشّریعہ رَحْمَۃُاللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہاوردیگرعُلمائےحاضرین اعلیٰ حضرترَحْمَۃُاللّٰہِتَعَالٰی عَلَیْہ کے ترجمے کا تفسیر کی کتابوں سے موازنہ کرتے تو یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے کہ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکا اس طرح بروقت ترجمہ کروانا تفسیر کی معتبر کتابوں کے بالکل مُطابق ہوتاتھا۔(فیضانِ اعلیٰ حضرت،ص ۴۷۵)
احمد رضا کا تازہ گُلستاں ہے آج بھی خورشیدِ علم ان کا درخشاں ہے آج بھی
کس طرح اتنے عِلْم کے دریا بہا دئیے عُلَمائے حق کی عقْل تو حیراں ہے آج بھی
بھر دی دلوں میں اُلفت و عظمت رسول کی جو مخزنِ حلاوتِ ایماں ہے آج بھی
(مناقبِ رضا،ص۶۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہِکی ذاتِ مُبارَکہ میں خدمتِ دِین کا جذبہ کس قدر کُوٹ کُوٹ کر بَھرا ہوا تھا کہ اتنی مَصروفیات کے باوُجُود بھی اُمَّت کی آسانی اور خیر خواہی کے جذبے کے تحت نیز علْم کی نَشْرو اِشاعت کے لئے نہایت عُمدہ اور زبردست ترجمۂ قرآن" کنزالایمان "کا اِملا کروادیا،جس کو عُلما ئے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اَجْمَعِیْن نے بالکل شریعت کے مُوافق پایا۔آئیے!اب اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کےاسی ترجمَۂ قرآن "کنز ُالایمان" کی چند خُصُوصِیات بھی سُنتے ہیں،چُنانچہ
ترجمۂ قرآن کنزُالایمان کی خُصُوصیات