Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat
اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرت کے مُتَعَلِقْ لکھا،جس کا نام”تذکرۂ امام احمد رضا“رکھا اوریہ 25صَفَرُ المُظَفَّرْ۱۳۹۳ ھ کو ”یومِ رضا“کے موقع پر جاری کیا۔
آئیے!اب اَمیرِاہلسُنَّت کی اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سےمَحَبَّت کا ایک ایمان افروز وا قعہ سُنتے ہیں، چُنانچہ
شیخِ طریقت،امِیْرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پہلی بار پیر و مُرشد کے شہربریلی شریف پہنچے تو جب تک قیام رہا،آپ اَدباًننگےپاؤں رہے اور جب اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےمزارِ مبارک پر حاضری کا وقت آیاتو نہایت ادب سےمزارِمُبارک پرحاضر ہوئے،دورانِ حاضری ایک بُزرگرَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مُتَعَلِّق کسی نے بتایا کہ انہوں نے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِ کودیکھا ہےتوآپ اورآپ کے دونوں شہزادوں نے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی زیارت کرنے والے کی آنکھوں کو بوسہ دیا
اعلیٰ حضرت سے ہمیں تو پیار ہے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ اپنا بیڑا پارہے
(تعارُفِ امیرِ اہلسنت،ص ۶۲-۶۳بتقدم وتأخر)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ آج کے بیان میں ہم نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہکی علمی خدمات کے بارے میں سُنا کہ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے مختلف عِلمی خدمات کے ذریعے اُمّتِ مُسلمہ کوسیراب فرمایا، مثلا ً
٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی دِینی خدمات ایسی تھیں کہ آپ نے"کنزالایمان" قرآنِ کریم کا شاندار ترجمہ کرکے لوگوں کی آنکھیں ٹھنڈی کیں۔
٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی دِینی خدمات ایسی تھیں کہ آپ نے علمِ دِین کے بے شُمار وہ