Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی سنّتوں بھری غیر سیاسی مسجد بھروتحریک یہ عزم رکھتی ہے کہ کسی بھی طرح اُمّت کا بچّہ بچّہ نَمازی بن جائے ،مسجدوں کی رونق پلٹ آئے۔شیخِ طریقت ،امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہرمُسلمان کونمازِ پنجگانہ صفِ اوّل میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ اداکرنے اور مسجدیں آباد رکھنے کیلئے ایک مدنی انعام یہ بھی عطافرمایا ہے کہ ’’کیا آج آپ نے پانچوں نَمازیں مسجِد کی پہلی صف میں تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ باجماعَت ادا فرمائیں؟ نِیز ہر بار کسی ایک کو اپنے ساتھ مسجِد لے جانے کی کوشش فرمائی؟‘‘
مجلس خدام المساجد
شیخِ طریقت، امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاللہ عَزَّ وَجَلَّکی عبادت اور مساجد سے اس قدر مَحَبَّت فرماتے ہیں کہ آپ نے اللہ عَزَّ وَجَلَّکے گھروں یعنی مساجد بنانے اور ان کو آباد کرنے کے لیے مَجْلِس خُدَّامُ الْمَسَاجِد بنائی، جس کا کام شیخ ِطریقت، امیر اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے اس خواب کی تکمیل ہے کہ”اے کاش! ہماری مساجد آباد ہو جائیں، ان کی رونقیں پلٹ آئیں اورمخلوق جو نفس و شیطان کی وجہ سےخالقعَزَّوَجَلَّ سے دُورہو رہی ہے،قریب ہوجائے۔مجلس ’’خُدَّامُ الْمَسَاجِد‘‘پُرانی مساجد آباد کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نئی مَساجد کی تعمیر کیلئے بھی ہر وَقْت کوشش کرتی رہتی ہے،یہی وجہ ہے کہ نہ صر ف پاکستا ن بلکہ دُنیا بھر میں مَساجد کی تعمیرات اوران کوآباد کرنے کا سلسلہ ہر وَقْتْ جاری رَہتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول مسجدیں آباد کرنے ،لوگوں کونمازی بنانے ، گناہوں سے بچانے اورصلوٰۃ وسُنَّت کے راستے پر چلانے کی کوشش کرتاہے،اس مدنی ماحول کی برکت سے کیسے کیسے بِگڑے ہوئے لوگ سُدھر گئے اس کی ایک جھلک اس مدنی بہار میں مُلاحَظہ کیجئے ،چنانچہ
نیوائیرنائٹ منانے سے باز رہا
گوجرانوالہ (پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یُوں ہے کہ میرا تَعلُّق ایک کھاتے پیتے