Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat
گھرانے سے تھا ،نہ نماز پڑھتا نہ قرآن بلکہ شراب نوشی، بدکاری ، جُوابازی کا شوقین تھا،حتّٰی کہ اپنی زمینیں بیچ بیچ کر جُوا کھیلا کرتا۔ بیوی بچوں کو بھی تنگ کیا کرتا ۔میرے کردار کی وجہ سے میرے گھر والے بھی سخت پریشان تھے ۔ وہ اکثر مجھے بُرائیوں سے روکتے لیکن میں نہ مانتا ۔ ایک مرتبہ میں نے اپنے ڈیرے پر نیوائیر نائٹ(New Year Night)منانے کا پروگرام بنایا ،شراب نوشی وبدکاری کے تمام لوازمات جمع کئے،31دسمبر کی رات میرے یارِ بداطوار سب میرے ڈیرے پر جمع ہوگئے ۔تقریباً 10بجے میں گھر آیا کہ 12بجے تک واپس آجاؤں گا۔گھر پہنچ کر میں نے ٹی وی لگایااور چینل بدلتے بدلتے مدنی چینل میرے سامنے آگیا، جس پر ایک بُزرگ (یعنی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ) نیو ائیر نائٹ (New Year Night)منانے والوں کو سمجھا رہے تھے ، انداز ایسا پیارا اور دلچسپ تھا کہ میں نے وہ بیان سننا شروع کردیا ، اس بیان سے مجھے بڑی معلومات ملیں اورعبرت ہوئی کہ ہم کیا کرنے جارہے تھے ، میں خوفِ خدا سے رونے لگا اور بالآخر میں نے نیوائیر نائٹ(New Year Night) میں خرافات کرنے اور دیگر گناہوں سے توبہ کرلی ۔ دوسری طرف میرے دوست میرے انتظار میں تھے ، جب میں نہ پہنچا تو وہ مجھے فون کرنے لگے ،لیکن میں نے اپنا موبائل بندکردیا اورسوگیا۔ بدلی ہوئی صبح سے میری نئی زندگی کا آغاز ہوا ، میں نے بُرائیاں اور بُری صحبت چھوڑدی ،اپنا موبائل نمبر بھی تبدیل کرلیا تاکہ بُرے دوستوں سے نجات مل جائے ،قادری عطاری سلسلے میں بیعت ہوکرشیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مُرید بھی بن گیا ۔اولاً 3دن کے مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کیا ،پھر دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ہونے والے پورے ماہِ رمضان کے اجتماعی اعتکاف میں بھی بیٹھا ۔داڑھی بڑھا لی ،مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنا شروع کردیا ۔ یہ سب دعوتِ اسلامی کا فیضان ہے، ورنہ اس وقت میں نہ جانے کس حال میں ہوتا!
بنایا مجھ کو اپنا ہے تیرا احسان ہے مرشِد |
|
ملا مجھ کو یہ رُتبہ ہے تیرا احسان ہے مرشِد |