Book Name:Ghos-e-Pak ka Kirdar
سِکّے)نذرانہ پیش کیاتو آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے وہ تیس(30) دِینار اس شخص کو دے کر فرمایا:جاؤ! یہ تیس (30)دینار اس مَلَّاح (کَشتی چلانے والے )کو دے دینا اور کہہ دینا کہ آئندہ وہ کسی غریب کو دریا عبور کرانے پر انکار نہ کرے۔ (اخبارالاخیار،ص۱۸)
ہمارا بھی بیڑا لگا دو کنارے تباہی سے ناؤ ہماری بچادو فدا تم پہ ہوجائے نُوریِ مُضْطر
|
|
تمہیں نا خدائی ملی غوثِ اعظم ہوائے مُخالف چلی غوثِ اعظم یہ ہے اس کی خواہش دِلی غوثِ اعظم (سامانِ بخشش،صفحہ۱۰۸) |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کمزورکی طاقت |
غوثِ پاک |
مجبورکی راحت |
غوثِ پاک |
ہومیری شفاعت |
غوثِ پاک |
دِلوائیے جنّت |
غوثِ پاک |
٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے کہ ہمارےغوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ غریبوں اورحاجت مند وں کا کس قدر خیال رکھتے تھے ،ہمیں بھی آپ کی سیرت وکردار پر عمل کرتے ہوئے غریبوں اورحاجت مند وں کا خیال رکھناچاہیے ۔اگر کسی مُسلمان کو پریشانی یا كسی مُصیبت میں مبُتلادیکھیں اوراس کی حاجت پُوری کرنے کی اِسْتِطاعت بھی رکھتے ہوں تو ضرورکوشش کرنی چاہیے ۔جوشخص روتوں کو ہنسائے ،پریشان حالوں کی پریشانی دُور کرے، مُحتاجوں کی حاجت رَوائی کرے،غمگینوں کی غمگساری كرے بُھوکوں کو کھانا کھلائے، بڑاہی خوش نصیب ہے کہ احادیثِ مُبارکہ میں ایسے شخص کیلئے مغفرت اور جنّت کی بشارت اور جہنّم سے نجات کی خوشخبری بیان کی گئی ہے ۔آئیے