Book Name:Ghos-e-Pak ka Kirdar

!اس ضمن میں 3 فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسُنتے ہیں :   

  1. مغفرت کے اَسباب میں سے ایک سبب بُھوکے مسلمان کو کھانا کھلانا  ہے۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:) اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍۙ(۱۴) ( (پ۳۰،البلد:۱۴)تَرْجَمَۂ کنز الایمان :یا بھوک کے دن کھانا دینا۔  (مستدرک للحاکم،کتاب التفسیر،باب اطعام المسلم السغبانالخ، ۳/۳۷۲۔ حدیث:۳۹۹۰)

2.    جنت میں ایک ایسا بالاخانہ ہے کہ جس کا باہر اندر سے اور اندر باہر سے دکھائی دیتا ہے ،یہ بالاخانہ اس کے لئے ہے جو  مُحتاجوں کوکھانا کھلائے ۔(مسنداحمد،۸/۴۴۹حدیث:۲۲۹۶۸)

3.    جس نے اپنے مسلمان بھائی کو کھانا کھلایا یہاں تک کہ وہ سیر ہوگیا اورپانی پلایا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگیا تو  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کھلانے والے کوجہنم سے سات(7) خندقوں کی مسافت دُور کر دے گا،ہر دو(2) خندقوں کے درمیان 500 سال کی مسافت ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی،باب فی الزکوٰۃ،فصل فی اِطعام الطعام وسقی الماء، ۳/۲۱۷،حدیث: ۳۳۶۸)

اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں اخلاص کے ساتھ مسلمانوں کی خیرخواہی کا جذبہ نصیب فرمائے ،محتاجوں ،پریشان حالوں کی مدد کرنے کی سَعادت نَصیب فرمائے ، خالص رضائے الٰہی والے کام کرنے کی توفیق عطافرمائے اور  ریاکاری کی تباہ کاریوں سے بچائے ۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اس  مختصر سی زندگی میں  جس قدرممکن ہومسلمانوں کے مُشکل حالات میں  ان کا ساتھ دیجئے اور مُحتاجوں کی حاجت پُوری کیجئے، نیکیوں  میں زندگی بسر کیجئے اور گناہوں سے کنارہ کَشی کیجئے۔اس  فانی دُنیا کی عارضی رونقوں،مسرتوں ،اوررعنائیوں میں کھوکر حسابِ آخرت سے غافل ہوجانا،یقیناً نادانی ہے ۔یاد رکھئے! ہماری نَجات اسی میں ہے کہ ہم رَبِّ کائنات عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اَحکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنے لئے نیکیوں کا