Safar-e-Meraj Or Ilm-e-Ghaib-e-Mustafa صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

Book Name:Safar-e-Meraj Or Ilm-e-Ghaib-e-Mustafa صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

استقامت حاصل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ  ہوجایئے اور 12 مَدَنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکردُنیا و آخرت کی برکتیں حاصل کرنے کی کوشش کیجئے!12مَدَنی کاموں میں  سے ہفتہ وار ایک مَدَنی کام،ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اِجتِماع میں شِرکت بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں تِلاوت و نعت اور سُنّتوں بھرا بیان سننے،اجتماعی طورپر ذکرُ اللہ کرنے اور رِقّت انگیز دُعا میں اپنے گُناہوں سے تائب ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی صحبت اِختیار کرنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔حدیثِ پاک میں بھی اچھی صحبت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔([1])جبکہ اِکٹھے ہوکر ذِکْرُ اللہ کرنے والوں کو بخشش اور بُرائیوں کو نیکیوں سے بدلنے کی خوشخبری بھی سنائی گئی ہے۔([2]) آئیے! ترغیب  کیلئے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ایک ایمان افروز مَدَنی بہار بھی سُنتے ہیں چنانچہ

اِسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ  کردیا دیکھو!

چِیچہ وَطنی(ضِلَع ساہِیوال،پنجاب پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی نے غفلتوں کی وادی میں گزرے ہوئے اپنے لمحاتِ زندَگی کے بارے میں کچھ اِس طرح بیان کیا:میری زندَگی بھرپور غفلت میں گزررہی تھی،میرے اُجڑے ہوئے گلزارمیں رشدوہدایت کی بادِبہاردعوتِ اسلامی سے وابَستہ ایک عاشقِ رسول کی با بَرَکت صحبت کی بدولت چلی۔ان کی اِنفِرادی کوشِش نے مجھے دعوتِ اسلامی کے قریب تَر کر دیا اورمیں مدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگیا۔جب میں پہلی بارہفتہ وارسنَّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہواتو میں نے اوّل تاآخِربیان سننے کی سعادت حاصل کی،یہ سب کچھ مجھے بَہُت اچّھالگا لیکن جب اجتِماع میں شریک اسلامی بھائی ایک آواز میں دیوانہ وار ذِکرُاللہ میں مصروف ہوئے تو مجھے بے اختیار ہنسی آگئی کہ یہ لوگ کیاپاگلوں کی طرح شُروع ہو گئے ہیں!(اَلْعِیَاذُبِاللّٰہ)میں اِسی طرح کے


 



[1]  مسند احمد، مسند ابی ہریرۃ،۳/ ۲۳۳،حدیث:۸۴۲۵ماخوذاً

[2]  شعب الایمان،الفصل الثانی فی ذکر آثٓارالخ، ۱/۴۵۴،حدیث: ۶۹۵ماخوذاً