Book Name:Safar-e-Meraj Or Ilm-e-Ghaib-e-Mustafa صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
تیب وار انگو ٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شُروع کر کے چھنگلیا سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے۔([1]) ٭ جَنابت کی حالت (یعنی غُسل فَرْض ہونے کی صورت ) میں ناخُن کاٹنا مکروہ ہے۔([2])٭ دانت سے ناخُن کاٹنا مکروہ ہے اور اس سے بَرْص یعنی کوڑھ کے مَرَض کا اندیشہ ہے۔([3])٭ ناخُن کاٹنے کے بعد ان کو دَفن کر دیجئے اور اگر ان کو پھینک دیں تو بھی حَرَج نہیں۔ ([4])
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“ حِصّہ 16(304صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً طلب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔ سنّتوں کی تَرْبِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔
مجھ کو جذبہ دے سَفَر کرتا رہُوں پَرْوَرْدِگار سُنّتوں کی تَرْبِیَت کے قافِلے میں بار بار
(وسائل بخشش مرمم،ص۶۳۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں
) 1(شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)اِس دُرُود شریف کو