Book Name:Bolao Say Hifazat Ka Tariqa
حضرت سَیِّدَتُنَا رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہانے جب گنتی کی تو وہ 18 روٹیاں تھیں ،یہ دیکھ کر آپ نے کنیز سے فرمایا:شاید تمہیں غلط فہمی ہوگئی ہے ، یہ روٹیاں میرے یہاں نہیں بلکہ کسی اور کے ہاں بھیجی گئی ہیں۔کنیز نے یقین کے ساتھ عرض کی کہ یہ آپ ہی کے لئے بھجوائی گئی ہیں، مگر آپ نے کنیز کے مسلسل اِصرار کے باوجود روٹیاں واپس لوٹادیں۔ کنیز نے جب واپس جاکر اپنی مالکہ سے یہ ماجرا بیان کیا تو اس نے حکم دیا کہ اس میں مزید 2 روٹیوں کا اِضافہ کرکے لے جاؤ، کنیز جب 20 روٹیاں لے کر حاضر ہوئی اور حضرت سَیِّدَتُنَا رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہا نے گنتی فرمالی تو پھر ان کے ذریعے مہمانوں کی خاطر مدارت فرمائی۔کھانے سے فراغت کے بعد جب ان دونوں نے ماجرا دریافت کیا تو حضرت سَیِّدَتُنَا رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہانےارشاد فرمایا:جب آپ حضرات تشریف لائے تو مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ آپ بھوک کا شکار ہیں چنانچہ جو کچھ گھر میں حاضر تھا، وہ میں نے پیش کردیا،اتنے میں سائل نے صدا لگائی تو میں نے وہ دونوں روٹیاں اسے دے کربارگاہِ خداوندی میں عرض کی:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!تیرا وعدہ ایک کے بدلے 10 دینے کا ہے اور مجھے تیرے وعدے پر مکمل یقین ہے۔جب وہ کنیز18روٹیاں لائی تو میں نے سمجھ لیاکہ اس معاملے میں ضرور کوئی غلطی ہوئی ہے،اس لئے میں نے انہیں واپس کردیا ، پھر جب وہ20 روٹیاں لیکر آئی تو میں نے وعدے کی تکمیل سمجھ کر انہیں قبول کرلیا۔
(تذکرۃ الاولیاء،ذکر رابعہ،۱/۶۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہعَزَّ وَجَلَّ نے اپنے جن بندوں کومال ودولت سے نوازا ہے،ان میں بعض صدقہ وخیرات کے ذریعے اپنے مسلمان بھائیوں کی مالی مدد کرتے ،مسجدوں مدرسوں اور دِینی کاموں میں دل کھول کر خرچ کرتے ہیں،بعض خوش نصیب غریب دِینی طلبہ کرام کی اس انداز سے بھی مالی مدد کرتے ہیں کہ کسی کوقرآنِ کریم لے کردے دیا،کسی کوکتابیں لے کردے دِیں،بعض