Book Name:Bolao Say Hifazat Ka Tariqa
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَـوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجَمہ:میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیّت کی)
جب بھی مسجد میں داخِل ہوں، یاد آنے پر نفلی اِعْتکاف کی نِیَّت فرما لِیا کریں، جب تک مسجد میں رہیں گے، نفلی اِعْتکاف کا ثواب حاصِل ہوتا رہے گا اور ضِمناً مسجد میں کھانا، پینا بھی جائز ہو جائے گا۔
امیرُالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المُرتَضیٰ،شیرِِ خدارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ شَہنشاہِ خوش خِصال،سلطانِ شِیریں مَقال، پیکرو حُسن وجمال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:تمہارا مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا تمہاری دُعاؤ ں کا محافظ، رَبّ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کا باعث اور تمہارے اَعمال کی پاکیزگی کا سبب ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
گرچہ ہیں بے حد قُصور تم ہو عَفُوّ و غَفور
بخش دو جُرم و خطا تم پہ کروڑوں دُرود
(حدائق بخشش،ص۲۶۶)
مختصر وضاحت!ہمارے گناہ بہت زیادہ ہیں مگر اے آقا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم تو