Book Name:Bolao Say Hifazat Ka Tariqa
ان کے ہفتہ وار اجتماعات و دیگر مَدَنی کام، مسلمانوں میں عمل کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے سُوالات کی صورت میں مَدَنی انعامات اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لیے دُنیا کے کئی ممالک میں مَدَنی قافلوں اورہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں کااہتمام ہوتاہے۔اسکولز،کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ،گونگے(Dumb) بہرے (Deaf)، نابینا(Blind)اِسلامی بھائیوں کی اِصلاح کے لیے بھی مجالس قائم کی جا چکی ہیں اور پھر ان تمام شعبہ جات کی کارکردگی پرنظر رکھنے اور دُنیا بھرمیں سارے مَدَنی نظام کواَحْسَن طریقے سے چلانے کے لیے مرکزی مجلسِ شُوریٰ قائم ہے ،لہٰذا اپنے صدقہ و خیرات اور دیگر نفلی عطیات دعوت ِاسلامی کو دے کر نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے اور اپنی آخرت کیلئے نیکیوں کا ذخیرہ کیجئے ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو
(وسائل بخشش،ص۳۱۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شَعْبَانُ الْمُعَظّم کی پہلی تاریخ کو محدثِ اعظم پاکستان حضرت مولانامحمدسردار احمد چشتى قادرى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا عُرس بھی منایا جاتا ہے۔آیئے!اِسی مناسبت سے محدثِ اعظم پاکستان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرتِ مُبا رَکہ کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے چنانچہ
محدثِ اعظم پاکستان حضرت مولانا محمدسردار احمد چشتى قادرىرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہمشرقی پنجاب (ہند)میں1321ہجری مطابق1903ءمیں پیدا ہوئےاورآپ نےیکم شعبان 1382ھ مطابق29 دسمبر 1962ء میں وصال فرمایا ۔ آپ کے والد ِماجد کا شُمار علاقے کے معروف اور معزّز افراد میں ہوتا