Book Name:Bolao Say Hifazat Ka Tariqa
ہے۔یاد رکھئے!اس موقع پر ہمیں شیطان کی ہاں میں ہاں نہیں ملانی، کیونکہ ہمارے پاس کوئی ایسا آلہ نہیں ہے،جس سے ہم کسی مسلمان کے بارے میں جانچ سکیں کہ یہ بُخل کی وجہ سے فُلاں بیماری میں مُبتلا ہے،یہ صدقہ و خیرات نہ کرنے کی وجہ سے فُلاں مصیبت میں گرفتارہے،ہمیں ہرمسلمان کے بارے میں ہمیشہ حُسنِ ظن ہی رکھنا ہے،ہم نہیں جانتے اللہعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں کس کا کیا مقام ہے؟اُس مالکِ کریمعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں کس کاصدقہ و خیرات مقبول ہے؟اللہعَزَّوَجَلَّ ہمیں ہرمسلمان کی عزّت کا تحفظ نصیب فرمائےاورحُسنِ ظن کی لازوال دولت سے مالا مال فرمائے۔اٰمین۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیطانِ لعین انسان کو مال کی کمی کا خوف دِلا کرنیک کاموں میں خرچ کرنے سے روکتا ہے۔ اس سے پہلے کہ ہمیں کوئی مصیبت پہنچے ،کوئی آفت آن پڑے یا کسی بلامیں مبتلا ہوجائیں ہمیں صدقہ وخیرات کرتے رہنا چاہیے تاکہ آنے والی بلاؤں سےمحفوظ رہ سکیں ۔
آئیے اس بارے میں2 ایمان افروز حکایات سنتے ہیں ،چنانچہ
ایک لقمے کی برکت سے بچے کی جان بچ گئی
حضرتِ سیِّدُناعِکرمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:'' حضرت سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے مروی ہے کہ حضورنبیِ پاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشادفرمایا:''ایک عورت کے منہ میں لقمہ تھا اتنے میں سائل نے صدالگائی اس نے وہ لقمہ سائل کو کھلادیا۔ کچھ عرصہ بعد اس کے ہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی ، جب وہ کچھ بڑا ہوا تو اسے بھیڑیا اُٹھا کر لے گیا ،عورت اس بھیڑیئے کے پیچھے بھاگتی ہوئی پکار رہی تھی ” میرا بیٹا ، میرا بیٹا“اللہعَزَّ وَجَلَّ نے ایک فرشتے کو حکم دیا کہ بھیڑیئے کے پیچھے جاؤ اور اس کے منہ سے بچہ چھین لو (اور اس کی ماں کے حوالے کردو)اور اس کی ماں سے کہو کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تم پر سلام بھیجا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ لقمہ لقمے کے بدلے ہے۔''(المجالسۃ وجواہر العلم،الجزء السادس والعشرون،الحدیث۳۶۲۲، ۳/۲۷۷)