Bolao Say Hifazat Ka Tariqa

Book Name:Bolao Say Hifazat Ka Tariqa

خاموشی اختیار کی جائے  یا نہایت نرمی کے ساتھ معذرت کرلی جائے ،اس موقع پر اُسے بُرا بھلا کہنا،جھوٹ بولنا یا اُسے جھڑک کر اس کی دل آزاری کرنا جائز نہیں ۔جولوگ ایسا کرتے  ہیں اور اپنی دولت و خوشحالی پر اِتراتے  ہوئے محتاجوں کا دل دکھاتے ہیں، اُنہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی خُفیہ تدبیر سے ڈر جانا چاہئے کیونکہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، اگرآج وہ مُحتاج اورہم خوشحال ہیں تو ہوسکتاہے کچھ عرصے بعد وہ خوشحال ہوجائے اورہم اس کی حالت میں آجائیں۔بہرحال اگر ہم مستقبل میں آنے والی ممکنہ مصیبتوں اور بلاؤں سے نجات کا سامان کرنا چاہتے ہیں تو  ہمیں چاہئے کہ ہم مال سے دل لگانے اور مُحتاجوں کا دل دکھانے کے بجائے ان کے لئے نرم گوشہ رکھیں اورجیسے ممکن ہو ان کی حاجت روائی کریں ، وقتاً فوقتاً  نیک کاموں میں خرچ  کریں۔

دعوتِ اسلامی کے شُعبَہ جات کا تعارف

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس وقت دعوتِ اسلامی دُنیا کے کم وبیش 200 ممالک اور  کم وبیش103 شعبہ جات میں سُنّتوں کی خدمت کررہی ہے جن میں سے  مساجد کی تعمیرات کے لیے خُدّامُ المساجِد، مدنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں کےحفظ و ناظرہ کی تعلیم(Education) کے لیے مدرَسۃ المدینہ، بڑی عمر کےاسلامی بھائیوں کی تعلیمِ قرآن کے لیے مدرَسۃُ المدینہ بالِغان،دِینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ رائج شدہ تعلیم کے لیے دارالمدینہ،شرعی رہنمائی کےلیے دارُالاِفتاء اہلسنّت،علماء کی تیّاری کےلیےجامعۃُ المدینہ، تربیت ِ اِفتا کےلیے مفتی کورس،جدید مسائل کے حل کے لیے مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ،پیغامِ اعلیٰ حضرت کوعام کرنے اور اِصلاحی کُتُب کی فراہمی کے لیے مجلس المدینۃ العلمیہ، عاشقانِ رسول مصنّفین کی تصانیف و تالیفات کو شرعی غلطیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مجلسِ تفتیشِ کتب و رَسائل،رُوحانی عِلاج کےلیے مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ،الیکٹرانک میڈیا کے ذریعےنیکی کی دعوت کودُنیا کے گوشے گوشے میں پہنچانے کے لیے مَدَنی چینل، اسلامی بہنوں کے لیے