Book Name:Bolao Say Hifazat Ka Tariqa
سواری کو ہمارے بس میں کردیا اور یہ ہمارے بوُتے (قابو)کی نہ تھی اور بے شک ہمیں اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف پلٹنا ہے۔(فتاویٰ رضویہ ، ۱۰/۷۲۸ ) ٭سفر سے واپسی پر گھر والوں کے لئے کوئی تحفہ (Gift)لے آئیں کہ یہ سنتِ مبارکہ ہے۔سر کا ر مدینہ،قرارِ قلب و سینہ،باعثِ نزولِ سکینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :جب سفر سے کوئی واپس آئے تو گھر والوں کے لئے کچھ نہ کچھ ہدیہ لائے،اگرچہ اپنی جھولی میں پتھر(Stone) ہی ڈال لائے۔(کنز العمال ،کتاب السفر ،الفصل الثانی فی آداب السفر ،حدیث:۱۷۵۰۲، ۶ /۳۰۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات)اور120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔ سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
علم حاصل کرو، جہل زائل کرو پاؤ گے راحتیں، قافلے میں چلو
سنتیں سیکھنے، تین دن کےلیے ہر مہینے چلیں ، قافلے میں چلو
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی