Bolao Say Hifazat Ka Tariqa

Book Name:Bolao Say Hifazat Ka Tariqa

میں سب دولت رہِ حق میں لُٹا دُوں

شہا ایسا مجھے جذبہ عطا ہو

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص 316)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے کہ صدقہ بُرائیوں کے دروازوں کو بند کرتاہے، صدقہ رَبّعَزَّ  وَجَلَّ  کےغضب کوبجھاتاہے،صدقے میں بیماروں کیلئے شفاہے،صدقہ حادثات سے حفاظت کا ذریعہ ہے،صدقہ نیکیوں میں اضافے کا وسیلہ ہے  اورصدقہ بُری موت سے بچانے کاسبب ہے۔ مگر افسوس !صدقے کےاس قدر فضائل کے باوجود ہم نیک کاموں میں خر چ کرنے  سے پیچھے ہٹتے جارہے ہیں شایداسی وجہ سے ہم میں سے ہرایک کسی نہ کسی مصیبت کا شکار نظر آتاہے کوئی گھریلو اورخاندانی مسائل میں مبتلا ہے تو کوئی معاشرتی اور معاشی پریشانیوں میں گرفتار ہے الغرض مختلف بیماریوں اور مصیبتوں نے معاشرے کو چاروں طرف سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے،نئی نئی بیماریاں جنم  لے رہی ہیں،ماہر  ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروانے پر بھی امراض ہیں کہ جان نہیں چھوڑ تے ،گھریلو جھگڑے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں،بے روزگارافراد قابلیت کے باوجود نوکری کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں،غربت بڑھتی جارہی ہے،قرض خواہ قرضوں کی وصولی کی خاطر دھکے کھارہے ہیں، قرض دارقرضوں کے بوجھ تلے دبتے جارہے ہیں،برائیاں اور نت نئے جرائم(Crimes)بڑھتے جارہے ہیں،یقیناًیہ سب ہماری شامتِ اعمال کا نتیجہ ہے۔یادرکھئے!پریشانیاں اوربیماریاں تو زندگی کا حصہ ہیں لیکن ان کے سبب رونے دھونے اور مایوسی کا شکار ہونے کے بجائےاخلاص کے ساتھ  نیک اعمال کیجئے گناہوں سے دور رہیے اور مصیبتوں سے چھٹکارا دلانے  والا عمل یعنی  صدقہ دینے کی عادت بنائیے کہ صدقہ دینے سے جہاں بلاؤں سے حفاظت رہتی ہے،وُہیں اس کی برکت سے اللہعَزَّ وَجَلَّ اس کا