Book Name:Quran Kitab Hidayat hai
''فرمایا'' تو تم میں سے کوئی صبح کے وقت مسجد میں کیوں نہیں جاتااورکتابُ اللہ کی دو آیتیں سیکھتایا تلاوت کرتاکہ یہ تمہارے حق میں 2اُونٹنیوں سے بہتر ہيں اور3 آیتیں تمہارے لئے 3اُونٹنیوں سے بہتر ہيں اور4 آیتیں 4اُونٹنیوں سے بہتر ہیں اورجتنی آیتیں سیکھے گا یاپڑھے گا اتنی اونٹنیوں سے بہتر ہیں۔'' (مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین ،باب فضل قرا ءۃ القرآن فی الصلاۃ وتعلمہ ،حدیث: ۱۸۷۳، ص ۳۱۳)
کنزالایماں اے خدا میں کاش روزانہ پڑھوں
پڑھ کے تفسیر اس کی پھر اس پر عمل کرتا رہوں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ فیضانِ قرآن اورمَدَنی کاموں کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کو وہ تَرَقّی ملی کہ دن بَدن ہزاروں لوگ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَسْتَہ ہونے لگے اور ان کی زِنْدَگیوں میں مَدَنی اِنْقِلاب برپا ہوگیا۔آئیے!بطور تَرْغِیْب مدنی قافلے میں سفرکے ذریعے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے والے ایک عاشقِ رسول کی مَدَنی بَہارسُنْتے ہیں،چنانچہ
بابُ المدینہ(کراچی)کے مُقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب پیشِ خدمت ہے:دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے قبل میں گناہوں کی تاریک گھاٹیوں میں بھٹکتا پھر رہا تھا، لڑائی جھگڑاکرنا‘ چوری کرنا‘ آوارہ گردی کرنا میری عادت میں شامل تھا۔ میری ان حرکتوں کی وجہ سے گھر اورمحلے والے مجھ سے بیزار تھے۔ آخر کار ایک دن میری قسمت جاگ اٹھی، ہوا یوں کہ دعوتِ اسلامی کے ایک مُبلّغ اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوئی انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی، ان کی انفرادی کوشش رنگ لائی اور میں نے ہاتھوں ہاتھ 3 دن کے