Book Name:Quran Kitab Hidayat hai
(2 )ایمان افروز حکایات سنتے ہیں ،چنانچہ
سَیِّدُنا فُضَیْل بن عِیَاض رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی توبہ
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ413صفحات پر مشتمل کتابعُیونُ الحکایات(حِصَّہ دُوُم)صفحہ نمبر17 پر ہے کہ تو بہ سے قبل حضرت سیِّدُنا فُضَیْل بن عِیَاض رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اتنے بڑے اور خطرناک ڈاکو (Dacoit)تھے کہ پورے پورے قافلے کو اکیلے ہی لُوٹ لیا کرتے۔ایک مرتبہ ایک قافلہ آپ کے علاقے کے قریب سے گزرا، انہیں وہیں رات ہوگئی۔آپ ڈاکہ ڈالنے کی نِیَّت سے جب قافلے کے قریب پہنچے تو بعض قافلے والوں کو یہ کہتے ہوئے سنا:تم اس بستی کی طر ف نہ جاؤ بلکہ کوئی اور راستہ اختیار کرلو یہاں فُضَیْل نامی ایک خطر ناک ڈاکو رہتا ہے۔جب آپ نے قافلے والوں کی یہ آواز سنی تو کپکپی طاری ہو گئی اور بلندآواز سے کہا: اے لوگو!میں فُضَیْل بن عِیَاض تمہارے سامنے موجود ہوں،جاؤ !بے خوف وخطر گزر جاؤ،تم مجھ سے محفوظ ہو۔خدا عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! آج کے بعد میں کبھی بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی نہیں کرو ں گا۔اتنا کہہ کر آپ وہاں سے چلے گئے اوراپنے تمام پچھلے گناہوں سے تو بہ کرکے راہِ حق کے مسافروں میں شامل ہوگئے۔ ایک قول یہ (بھی) ہے کہ آپ نے اس رات قافلے والوں کی دعوت کی اور فرمایا:تم فُضَیْل بن عِیَاض سے اپنےآپ کومحفو ظ سمجھو،پھر آپ ان کے جانوروں کے لیے چارہ وغیرہ لینے چلے گئے جب واپس آئے تو کسی کو قرآنِ پاک کی یہ آیتِ مبارکہ تلاوت کرتے ہوئے سنا:
اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ (پ۲۷،الحدید: ۱۶)
ترجَمۂ کنز الایمان:کیا ایمان والوں کوابھی وہ وقت نہ آیاکہ ان کے دل جھک جائیں اللہ کی یادکے لئے۔
قرآنِ کریم کی یہ آیت تا ثیر کا تِیربن کر آپ کے سِینے میں اُتر گئی۔آپ نے گِریہ و زاری شروع