Book Name:Quran Kitab Hidayat hai
خرچ کئے جاتے ہیں،لہٰذا آپ سے بھی عرض ہے کہ رِضائے اِلٰہی ،اجروثواب اور طَلبۂ علمِ دین کی دُعاؤں سے حِصّہ پانے،دعوتِ اسلامی کی ترقّی و بقا اورجامعاتُ المدینہ و مدارِسُ المدینہ کے نظام کو مضبوط سے مضبوط تَر بنانےاوردعوتِ اسلامی کے جملہ مدنی کاموں کوتیزی سے پایۂ تکمیل تک پہچانےکے لئے زکوٰۃ، فطرات ،صَدَقات و خَیْرات، نفلی عطیات اور عُشْر وغیرہ کے ذریعے نہ صرف خُود تعاوُن فرمائیے بلکہ اپنے عزیزوں،پڑوسیوں اور دوست اَحباب پر انفرادی کوشش کرکے اُنہیں بھی اِس کی ترغیب دِلائیے،ہمارے لَب ہلالینےاورہماری تھوڑی سی اِنفرادی کوشش سے اگر کسی کا مدنی ذہن بن گیا اور اُس نے اپنی زکوۃ،فطرات، صَدَقات و خَیْرات،نفلی عطیّات یا عُشْر وغیرہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے دے دئیے تو یہ ہمارے لئے بھی ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بن جائے گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا مختصر تعارف
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّرَمَضَانُ الْمُبارَک کاعشرۂ مغفرت جاری ہے اور اس کی 17تاریخ کو اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا یومِ وصال ہے۔ آئیے!اسی مناسبت سےآپ کا مختصر تعارف سنتے ہیں ، چنانچہ
اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اَمیرُ الْمُؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی صاحبزادی ہیں،آپ کی ولادت بعثتِ نبوی کے چوتھے سال ہوئی ،آپ کی والدہ کا نام”اُمِّ رُومان“ہے،اِن کا نِکاح حُضورِ اَنور،شافعِ محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ہجرت سے قبل مکّۂ مکرَّمہ میں ہوا تھا لیکن کاشانَۂ نُبُوَّت میں یہ مدینۂ منوَّرہ کے اندر شوّال ۲ ھ میں آئیں۔یہ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حبیبہ اور بَہُت ہی چہیتی زوجہ ہیں۔(فیضانِ عائشہ صدیقہ،ص۱۵)