Book Name:Quran Kitab Hidayat hai
کچھ اُٹھا نہ رکھا۔(پ7،الانعام:38)
قرآنِ مجید تو عُلُوم و مَعارف کا وہ خزانہ ہے جو کبھی ختم ہی نہیں ہو سکتا بلکہ قیامت تک علماءِ کرام اس بہت بڑے سمند ر سے ہمیشہ عجیب و غریب مضامین کے موتی نکالتے ہی رہیں گے اور ہزاروں لاکھوں کتابوں کے دفتر تیار ہوتے ہی رہیں گے۔ (عجائب القرآن،ص419, 420,ملتقطاً)
ہر روز میں قرآن پڑھوں کاش! خدایا
اللہ! تِلاوت میں مِرے دِل کو لگا دے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!احادیثِ مُبارکہ میں کئی مقامات پرصَدَقہ و خَیْرات کی ترغیب اور فضائل بیان کئے گئے ہیں۔ آئیے!اس بارے میں 5 احادیثِ مبارَکہ سُنتے ہیں:
- رَبّ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے:اے ابنِ آدم! اپنے خزانے میں سے میرے پاس کچھ جمع کر دے، نہ جلے گا، نہ ڈُوبے گا، نہ چوری کِیا جائے گا۔ میں اُس وقت تجھے پورا بدلہ دوں گا، جب تُو اُس کا زیادہ ضرورت مند ہوگا۔([1])
- بَاکِرُوْابِالصَّدَقَةِ فَاِنَّ الْبَلآءَ لَا يَتَخَطَّی الصَّدَقَةَ یعنی صبح کا آغاز صَدَقے سے کِیا کرو، کیونکہ مُصیبت صَدَقے سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔([2])
- اِنَّ صَدَقَةَالْمُسْلِمِ تَزِيْدُ فِی الْعُمْرِ وَتَمْنَعُ مِيْتَةَ السُّوْ ءِ وَيُذْھِبُ اللهُ الْکِبْرَ وَالْـفَخْرَ یعنی بے شک مسلمان کا صَدَقہ عُمْر بڑھاتا اور بُری مَوت کو دُور کرتا ہے اور اللہعَزَّ وَجَلَّ (اس کی برکت سے صَدَقہ دینے