Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے سُنا کہ
٭اللہ پاک کے نیک بندے خوفِ خدا سے لرزاں و ترساں رہتے ہیں۔
٭خوفِ خدا رکھنے والے ربِّ کریم کے محبوب ہیں۔
٭خوفِ خدا جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے۔
٭خوفِ خدا رکھنے والے سے ہر چیز ڈرتی ہے۔
٭اس کے علاوہ ہم نے سنا کہ ٭اللہ پاک توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول فرماتا ہے٭ربِّ کریم بندے کی توبہ سے بہت خوش ہوتا ہے۔
اللہ کریم ہمیں بھی خوفِ خدا کی نعمت اور سچی توبہ کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اورآداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں تاجدارِ رِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمان جنّت نشان ہے جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔( مشکاۃالمصابیح کتاب الایمان باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ج۱ صفحہ حدیث ۱۷۵)
سینہ تری سنت کا مدینہ بنے آقا جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!آیئے!شیخِ طریقت امیر ِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے’’163