Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?
کی گَرِفت(پکڑ) اور اس کی طرف سے دئیےجانےوالےعذاب سے ڈرتے ہوئےگناہوں سے توبہ کیجئے اور نیک اعمال کی طرف راغب ہو جائیے اور توبہ پر اِسْتِقامت پانےاورنیکیوں کا ذِہْن بنانے کیلئے نیک لوگوں کی صحبت حاصل کرنا بے حد ضروری ہےکیونکہ نیک لوگوں کی صُحبت اِختیارکرنا بڑی برکتوں کا باعث ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول اچھی صحبت پانے کا بہترین ذریعہ ہے،ہم بھی اسمدنی ماحول سے وابستہ ہوکر 12مدنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوں۔بعدِ فجر مدنی حلقے میں اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ3 آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع تَرْجَمَۂ کنز الایمان وتفسیر خزائنُ العرفان/تفسیر نورُالْعرفان/ تفسیرصِراطُ الجنان،درسِ فیضانِ سُنَّت(4صفحات)اور آخرمیں شَجْرہ قادِریہ،رَضَویہ، ضیائیہ،عطاریہ بھی پڑھا اور سُنا جاتا ہے،اس کے بعد شجرے کے کچھ نہ کچھ اَوْراد و وظائف اوراِشراق وچاشت کے نوافل پڑھنے کی بھی ترکیب ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّشجرہ شریف پڑھنے کی بہت برکتیں ہیں کیونکہ اس میں کئی بُزرگانِ دین کا ذکرِ خیر موجود ہے، جن کا تذکرہ باعثِ رحمت ہے۔
حضرت سیِّدُناسُفْیان بن عُیَیْنہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔(حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء، ۷/ ۳۳۵ ،رقم ۱۰۷۵۰)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ بُزرگانِ دِین کے ذکرِ خیر پرمشتمل اس مبارک شجرے کی برکت سے مُشکلیں حل ہوتیں اور بگڑے کام سنورتے ہیں۔آئیے!بطورِ ترغیب ایک مدنی بہار سنئے اور جھومئے،چنانچہ
بابُ المدینہ (کراچی)کی ایک اسلامی بہن کے گھرمیں ناچاقیوں نے ڈیرے ڈال رکھےتھے۔آئے دن لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ رہتاجس کی وجہ سے گھر کا سُکون برباد ہوجاتا تھا،وہ اس صورتِ حال سے سخت پریشان تھی،گھر میں امن قائم ہونےکی کوئی راہ دکھائی نہ دیتی تھی ۔اسی دوران پیر ومُرشد امیراہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی توجُّہ سےانہیں شجرۂ عالیہ پڑھنےکاخیال آیا۔ بس پھر کیا تھا! اُنہوں نےشجرہ عالیہ کو