Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?
(حدائقِ بخشش،۲۰۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])
دو مَدَنی پھول:(۱)بِغیر اَچّھی نِیَّت کے کسی بھی عملِ خَیْر کا ثواب نہیں مِلتا۔
(۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادَہ،اُتنا ثواب بھی زِیادَہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا ٭دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گا٭ گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنےسے بچوں گا٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوا اللّٰـہَ تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانےاورصدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا٭ بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
حضرتِ سَیِّدُنا سُفیان ثوری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مفتی اسلام ،بہت بڑے عالم،کثرت سے عبادت کرنے والے اور تقویٰ وخوف ِخداسے مالامال تھے ،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ99 ہجری میں عراق کے شہر کُوفہ میں پیدا ہوئے۔ آپ علمِ حدیث میں کمال رکھتے تھے، بڑے بڑے علما آپ کے شاگرد تھے۔آپ نے