Book Name:Aey Kash Fuzol Goi Ki Adat Nikal Jay
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! زبان کی حفاظت کا جَذبہ پانے اورفُضُول گوئی سے خود کو بچانے کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے اور12مَدَنی کاموں میں عملی طورپرحصّہ لیجئے۔ 12 مدنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ”مَدَنی قافلہ“ بھی ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ مدنی قافلہ علمِ دِین کےحصول کا ذریعہ ہے۔مدنی قافلے کی برکت سے فرائض و واجبات کی پابندی نصیب ہوتی ہے، مدنی قافلے کی برکت سے سُنّتوں پر عمل کا موقع ملتا ہے،مدنی قافلے کی برکت سے اِشراق ،چاشت،اوّابین اور تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے۔عموماً مدنی قافلے مسجدوں میں قیام کرتے ہیں اور مساجد میں عبادت کی نیت سے ٹھہرنے والوں کی تو کیا ہی بات ہے کہ
نبی کریم،صاحبِ خُلقِ عظیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس خوش نصیب کے بارے میں 3 باتیں ارشاد فرمائی ہیں۔ (1)اس سے فائدہ حاصل کیاجاتا ہے(2)یا وہ حکمت بھرا کلام کرتاہے۔ (3)یا رحمت کا منتظر ہوتا ہے۔(الترغیب والترہیب،کتاب الصلوۃ،باب الترغیب فی لزوم المساجد…الخ، ۱/۱۶۹، رقم:۵۰۳ ماخوذاً)
آئیے!ہم بھی نیّت کرتے ہیں کہ سُنَّتوں کی خدمت کرنے اور مسلمانوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے ہر ماہ3 دن کے مدنی قافلے میں ضرور سفر کریں گے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ، ہر12ماہ میں1ماہ اورزندگی میں 1باریکمشت12ماہ کے مدنی قافلے میں بھی سفرکی سعادت حاصل کریں گے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ۔آئیے!مدنی قافلوں میں سفر کامزید جذبہ بڑھانے کیلئے ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے کی ایک مدنی بہارسُنئے اور جھومئے، چنانچہ