Book Name:Miraaj kay Waqiaat
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت دِل میں مزید اُجاگر ہوگی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بِعْثَتِ نبوی کے بارہویں (12)سال جبکہ پیارے آقا،مدینے والے مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عُمرِ مُبارک اِکاوَن (51)سال ہوچکی تھی ،اللہ پاک نے اپنے مَحْبُوب ،دانائے غُیُوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مِعْراج کا عَظِیْم مُعْجِزہ عطا فرمایا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو رات کے ایک حِصّہ میں نہ صِرْف مسجدِ حرام سے مسجدِ اَقْصٰی کی بلکہ ساتوں آسمانوں کی بھی سَیْر کرائی،عِلاوہ ازیںاللہ پاک نے حَبِیْبِ مُکَرَّم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اپنے انوار و تجلیات کے مُشاہدات کرائے اور اپنے دِیْدار و ہم کلامی سے بھی سرفراز فرمایا۔
مِعْراج شریف کا یہ واقعہ رَجَبُ المُرَجَّب کی 27 تاریخ کو پیش آیا ۔جیساکہ
ولیِ کامِل حضرت عَلّامہ مَولانا مَخْدوم محمد ہاشِم ٹھٹھوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:صحیح قَول کے مُطابق حُضُور سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بِعْثَت کے بارہویں سال یعنی ہجرت سے ایک برس قبل ،ہفتہ یا پیر کی رات ،مشہور رِوایت کے مُطابق ستّائیس (27)رَجَبُ المُرَجَّب کو راتوں رات اللہ پاک نے سَیْر(مِعْراج)کرائی۔([1])
شَبِ مِعْراج حضرت سَیِّدُنا جِبْرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے نبیِ پاک ،صاحبِ لَولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سینۂ پُر سَکِیْنہ کو شَق فرمایا ۔آپ کے قَلْبِ اَطْہر (پاکیزہ دل) کو باہر نکالا اور زمزم شریف سے بھرے