Koshish Kamyabi Ki Kunji

Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

کوئی کہتا ہے!میرے ساتھ اُٹھنے بیٹھنے والوں کا لباس بہت شاندار اورقیمتی ہوتا ہے،اپنے سادہ لباس کی وجہ سے مجھے ان میں اُٹھتے بیٹھتے شرم آتی ہے ۔

کوئی کہتا ہے!میرے فُلاں فُلاں دوست بڑی بڑی گاڑیوں میں گھُومتے پھرتے ہیں، مجھے گاڑی نہ سہی، کم سے کم بائیک ہی دِلوا دیں۔

       اےغوثِ پاک کی محبت کادم بھرنےوالو!کیاہمارےاولیاءِکرام والدین کی خدمت نہیں کرتے تھے؟ کیاغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنےوالدہ کی فرمانبرداری پراپنے40دِینارقربان نہیں کر دیے؟ کیا بایزید بسطامیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہساری رات پانی کا گلاس  ہاتھ میں لےکروالدہ کےجاگنے کاانتظارنہیں کرتےرہے؟ تو پھرہمیں  اپنےوالدین کی کیسی خدمت کرنی چاہئے۔اللہپاک ہمیں اپنےوالدین کو راضی رکھنے  کی توفیق عطافرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

12مدنی کاموں سے ایک مدنی کام”مدنی  دورہ “

پیارے پیارے ا سلامی بھائیو! ہر نیک و جائز کام میں کوشش کا جذبہ پانے  کے لیے، عبادتِ اِلٰہی کاشوق اپنے دل میں بیدار کرنے کے لیے ، نیکیوں پر استقامت اوروالدین کی اطاعت  کا جذبہ پانے کے لئےآج ہی عاشقان ِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیےاورذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے۔ 12مدنی کاموں سے ہفتہ وارایک مدنی کام  مدنی  دورہ بھی ہے،اس مدنی کام کے بےشمارفوائدہیں مثلاً ”مدنی دورے“کی برکت سے مسجد آباد رہتی ہے،”مدنی دورے“کی برکت سےعلاقےمیں خوب مدنی کام پھیلتاہے،”مدنی دورے“کی برکت سےنئےنئےاسلامی بھائی مدنی ماحول  کےقریب آتےہیں، مدنی دورے“کی برکت سےبعض بےنمازیوں