Koshish Kamyabi Ki Kunji

Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

وخوشحالی میں رہنماہے ، ٭علم دشمنوں کے مقابلے میں ہتھیار ہے، ٭علم دوستوں کے نزدیک زینت ہے،٭علم کے ذریعے اللہ پاک قوموں کوبلندی وبرتری عطا فرماکربھلائی کے معاملہ میں قائد اور امام بنادیتاہے،٭علم جہالت کے مقابلے میں دِلوں کی زندگی ہے،٭علم تاریکیوں کے مقابلے میں آنکھوں کا نُور ہے،٭علم کے ذریعے بندہ اولیائے کرام کی منازل کو پالیتا ہے،٭علم ایسا نور ہے اگر کوئی کم ذہن بھی اس کو حاصل کرنے میں کوشش کرتا ہےتو وہ بھی کامیابی کی منازل کو طے کرلیتاہے، چنانچہ

کوشش نےکامیاب کروادیا

       امامِ اعظم ابوحنیفہرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنےاپنےشاگردامام ابو یُوسُفرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسےفرمایا:تم توبہت  کم ذہین (Unintelligent)تھے،مگر تمہاری کوشش اوراستقامت نےتمہیں آگےبڑھایا،لہٰذاہمیشہ سُستی سےبچتےرہناکہ سُستی ایک بہت بڑی آفت اورمنحوس چیزہے۔(راہ ِعلم ،۵۳)

       پیارےپیارےاسلامی بھائیو!سُناآپ نے!کروڑوں حنفیوں کےپیشواسَیِّدناامام اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اپنےشاگردِخاص امام ابویُوسُفرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکووصیت فرمائی کہ سُستی سے بچتے رہنا،کیونکہ یہ بہت بڑی آفت اورمنحوس چیزہے،جس کی وجہ سےآدمی کامیابی سےمحروم ہو جاتا ہے،سُستی کی وجہ سے اِنسان اپنے مقاصد کو پانے میں ناکام ہوجاتاہےاور امام ابو یُوسُفرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہمسلسل کوششوں کی وجہ سے اپنے دورکےبہت بڑے عالمِ دِین بنے، مفتی اورقاضی بنے۔ یادرکھئے!سُستی کامیابی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے،یہ ا یسی منحوس عادت ہے کہ اس کی وجہ سے سینکڑوں دوسری خراب عادتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔ طرح طرح کی بیماریاں ، بلائیں اورمصیبتیں  سب اسی کاہلی