Shuhada-e-Ohud ki Qurbaniyan

Book Name:Shuhada-e-Ohud ki Qurbaniyan

تبلیغ فرمائی اور پھر تقریباً قبیلہ اَوْس وخَزْرَجْ کے 500، ایک روایت کے مطابق 300 افراد کا قافلہ لے کر حاضر ہوئے اور ان سب نے اسلام قبول کیا۔

سارا قَبِیْلہ ہی مسلمان ہوگیا

حضرتِ سَیِّدُنا مُصْعَب بِن عُمَیْررَضِیَ اللہُ عَنْہُ،حضرتِ سَیِّدُنا اَسْعَدبن زُرَارَہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے ساتھ راہِ خُدا میں سَفَر پر روانہ ہوئے تو قَبِیْلَہ ٔبَنِی ظَفَر کے باغ میں’’مَرَقْ‘‘نامی کُنوئیں پر جاکر بیٹھ گئے۔اِن دونوں کے پاس قَبِیْلَہ ٔبَنُو اَسْلَم کے لوگ جمع ہوگئے،اِن کے چوٹی کے(یعنی اعلیٰ دَرَجے کے)سَرْدَار(Chief) سَعْد بِن مُعاذ اور اُسَیْد بِن حُضَیر تھے جو ابھی دَامَنِ اِسلام سے وابَسْتَہ نہ ہوئے تھے۔ سَعدبِن مُعاذ حضرتِ سَیِّدُنا اَسْعَد بن زُرَارَہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے خالہ زاد بھائی تھے،سَعْد بِن مُعاذ نے اُسَیْد بِن حُضَیر کو بھیجا کہ جاؤ اُن دونوں مُبَلِّغِین کو ڈانٹ کر روک دو جو کہ ہمارے کمزور لوگوں کو(مَعَاذَ  اللہ)بہکانے کے لئے آئے ہیں ۔چُنانچِہ اُسَیْد بن حُضَیر نے اپنا نیزہ لیا اوراُن کے پاس پہنچ گئے،آتے ہی اُن کوبُرا بھلا کہنا شُروع کردیا اور دھمکی دی کہ اگر تمہیں زِنْدَگی پِیاری ہے تو یہاں سے چلے جاؤ۔

حضرتِ سَیِّدُنا مُصْعَبْ بن عُمَیْر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے(اِنْفِرادی کوشِش کا آغاز کرتے ہوئے نِہایَت)نَرْمی اور مِٹھاس سے فرمایا:ذرا بیٹھ کر بات تو سُن لیجئے، سمجھ میں آئے تو مان لیجئے اور اگر پسند نہ آئے تو ہم آپ کو مَجبور نہیں کریں گے۔ اُسَیدبن حُضَیرپرمیٹھے بول کا اَثَر ہوا اور اپنا نیزہ زمین پر گاڑ کر اُن کے پاس بیٹھ گئے۔حضرتِ سَیِّدُنا مُصْعَب بن عُمَیْر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اُن کو اِسلام کے بارے میں مَدَنی پھول دیئے اور قُرآنِ کریم پڑھ کرسُنایا،اَلْحَمْدُلِلّٰہ اُن کے دل میں مَدَنی انقِلاب بَرپا ہو گیااوروہ مُشَرَّف بَہ اِسلام ہو گئے۔