Nachaqiyon ka Asbab or Ilaj

Book Name:Nachaqiyon ka Asbab or Ilaj

چُغْلی

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!چغلی بھی ایک ایسی منحوس بیماری ہے جو بہت سی چیزوں کی تباہی وبربادی اور آپس میں  ناچاقی کا سبب بنتی ہے۔

چُغلی کسے کہتے ہیں؟

امام نَوَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سےمنقول ہے:کسی کی بات نقصان پہنچانے کے ارادے سے دوسروں کو پہنچانا چُغلی ہے۔ (عمدۃ القاری،۲/۵۹۴، تحت الحدیث: ۲۱۶)

لوگوں  کے درمیان فساد ڈالنے کے لئے ایک کی بات دوسرے تک پہنچانا چغلی کہلاتا ہے۔(الزواجر عن اقتراف الکبائر، الباب الثانی، الکبیرۃ الثانیۃ والخمسون بعد المأتین: النمیمۃ، ۲/۴۶)

چُغْلی کی مثالیں

            مثلاً کسی طالب علم کا کسی دُوسرے  کو سزا دِلوانے کے لیے اُستاذ سے شکایت کرنا،میاں بیوی کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے کی خاطر ان کے سامنے ایک دوسرے کی کمزوریاں بیان کرنا، بھائی کو بھائی سے لڑوانے کے لیے  اُس کےعیب ظاہرکرنا، اولاد کو ماں باپ سے دُور کرنے کے لیے ان میں پائی جانے والی بُرائیوں کا ذکر کرنا وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب مثالیں موقع محل کی مناسبت سے چُغْلی میں شامل ہوں گی۔

چُغْل خوری کی تباہ کاریاں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!افسوس صد افسوس!آج ہمارے معاشرےمیں چغلی کامرض تیزی کے ساتھ عام  ہوتا جارہا ہے۔پہلے کے لوگوں میں احترامِ مسلم کا جذبہ کُوٹ کُوٹ کر