Book Name:Nachaqiyon ka Asbab or Ilaj
وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔([1])
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَامُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
حضرت سیِّدُنا انَسرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے،تاجدارِمدینہ،راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا:جو شَخْص یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔([2])
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتےہیں۔([3])
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِ صَلَاۃً دَآئِمَۃً ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ
حضرت اَحْمدصاوِیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ بعض بُزرگوں سےنقل کرتےہیں:اِس دُرُودشریف کو ایک بار پڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے۔([4])