Nachaqiyon ka Ilaj

Book Name:Nachaqiyon ka Ilaj

جھوٹ کی تعریف

 کسی کے بارے میں خلافِ حقیقت خبر دینا(جھوٹ کہلاتا ہے)۔قائل(یعنی جھوٹی خبر دینے والا)گنہگار اس وقت ہوگا جبکہ(بلاضرورت)جان بوجھ کر جھوٹ بولے۔(حديقةندية،القسم الثانی،المبحث الاول، ۴/ ۱۰)

 آئیے!اَحادیثِ مُبارَکہ میں بَیان  کردہ  جُھوٹ  کی مُختلف تباہ کاریاں  سنتی ہیں ،چنانچہ

جُھوٹ کے بھیانَک نَتائج

٭جب بندہ جُھوٹ بولتا ہے، اس کی بَدبُو سے فِرِشتہ ایک مِیْل دُور ہوجاتا ہے۔ (ترمذی، باب ماجاء في الصدق والکذب،حدیث:۱۹۷۹،۳/۳۹۲)٭جُھوٹ بولنا سب سے بَڑی خِیانت ہے۔(ابوداود،کتاب الادب، باب في المعاریض،حدیث:۴۹۷۱،۴/۳۸۱)٭جُھوٹ ایمان کے مُخالِف ہے۔(مسند امام احمد،مسند ابي بکر الصدیق،حدیث:۱۶،۱/۲۲)٭لوگوں کوہنسانے کےلیے جھوٹ بولنے والے کیلئے ہَلاکت ہے۔(ترمذی، کتاب الزھد،باب ماجاء من تکلم بالکلمۃ لیضحک الناس،حدیث:۲۳۲۲، ۴/۱۴۲)٭لوگوں کو ہنسانے کےلیے جھوٹ بولنے والا دوزخ کی اِتنی گہرائی میں گِرتا ہے جوآسمان و زمین کے درمیانی  فاصلے سے زِیادہ ہے۔(شعب الایمان،باب في حفظ اللسان،حدیث:۴۸۳۲،۴/۲۱۳)٭جھوٹ بولنے سے مُنہ کالا ہوجاتاہے۔ (شعب الایمان، باب في حفظ اللسان،حدیث:۴۸۱۳،۴/۲۰۸)٭جھوٹی بات کہنا  کبیرہ گُناہ ہے۔(معجم کبیر، حدیث:۲۹۳،۱۸ /۱۴۰ ملخصاً) ٭جُھوٹ بولنا مُنافِق کی عَلامتوں میں سے ایک نِشانی ہے۔(مسلم،کتاب الایمان،باب خصال المنافق، حدیث:۱۰۶،ص۵۰)٭جھوٹ بولنے والےقِیامت کے دن،اللہکریم کے نزدیک سب سے زِیادہ ناپسندیدہ اَفراد میں شامِل ہوں گے۔(کنز العمال،۱۶/۳۹،حدیث:۴۴۰۳۷)

            پیاری پیاری اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے کہ جُھوٹ آخِرت کیلئے کتنی نُقْصان دِہ چیز