Fikr-e-Akhirat

Book Name:Fikr-e-Akhirat

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہ!کئی اسلامی بھائی مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے اپنی گُناہوں بھری زِندگی سے توبہ کر چکےہیں۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم خود بھی ہر ہفتے مَدَنی مُذاکرہ“دیکھنے کو یقینی بنائیں اور دُوسر ے اسلامی بھائیوں کو بھی مدنی مُذاکرہ دیکھنے کی دعوت دیتے  رہیں۔ہفتہ وارمَدَنی مذاکرے کے علاوہ مختلف مواقع پربھی مَدَنی مذاکروں کا سلسلہ ہوتاہے،مثلاًمُحَرَّمُ الْحَرَام کے 10مَدَنی  مذاکرے،ماہِربیعُ الاوّل(بارہویں شریف)کے12مَدَنی مذاکرے،ماہِربیعُ الاخر(گیارہویں شریف)کے11مَدَنی مذاکرے،ماہِ رَمَضان میں روزانہ2مَدَنی مذاکرے،ماہِ ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام کے10 مَدَنی  مذاکرے وغیرہ۔

12مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ واراِس مَدَنی کام”مَدَنی مذاکرہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے”ہفتہ وارمَدَنی مذاکرہ“ کا مطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی ،بالخصوص ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ کی مجالس کے نگران و اراکین تو اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔

آئیے!بطورِترغیب”مَدَنی مذاکرہ“سننےکی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وا بستہ ہونے والے  شخص کا واقعہ سُنتے ہیں،چنانچہ

عشقِ مُصْطَفٰے سے دل روشن ہوگیا

       صوبہ پنجاب، پاکستان کے ایک  اسلامی بھائی سُنّتوں سے دور فیشن کے نشے میں گم تھے، نئے فیشن والے لباس پہننا، فضولیات میں اپنے قیمتی لمحات ضائع کرنا ان کا معمول تھا۔ذِکْرِ الٰہی سے بالکل غافل ہوچکےتھے،نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا  ذہن کچھ یوں بنا کہ ایک بارانہیں’’مَدَنی مذاکرہ‘‘سُننے کی