Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

  ہوتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےقبر جنت کےباغوں میں سےایک باغ بن جاتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےقىامت کی پریشانیوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

عبادت میں  گزرے مِری زندگانی

کرم ہو کرم یا خدا یاالٰہی

مسلماں ہے عطّارؔ تیری عطا سے

ہو ایمان پر خاتِمہ یاالٰہی

(وسائلِ بخش مرمم،ص۱۰۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مکتوبِ عطار سے انتخاب

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم ماہِ ربیع الاول میں کئےجانےوالے نیک اعمال کے بارے میں سن رہی تھیں، یاد رہے ربیع  الاول کاادب و احترام کرنااس میں نیک اعمال کی کثرت کرنا بےشمار اجروثواب کاباعث ہے۔آئیے!ربیعُ الاَوَّل میں مزیدنیک اعمال کرنے کا ذہن بنانے کے لئے اَمیرِاَہلسنّت، حضرت  ِ علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادریدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسالےصبحِ بہاراں سےخلاصۃً  نکات سنتی ہیں:چنانچہ

       آپدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتےہیں: (1)تمام اسلامی بھائی  اور اسلامی بہنیں جشنِ ولادت کی خوشی میں سنتوں کےمطابق زندگی گزارنےکی نیت کرلیجیے۔ (2)گیارہ کی شام کو ورنہ 12ویں شب کو غسل کیجئے۔ہوسکے تو اس عیدوں کی عید کی تعظیم کی نیّت سے ضرورت کی تمام چیزیں نئی خرید لیجیے۔ (3)جشن ِولادت کی خوشی میں کوئی بھی ایسا کام مت کیجئےجس سےحقوقُ العباد پامال ہوں۔(4)جشنِ