Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal
ہزار عید ہوں ایک ایک لَحظہ پر قُرباں خُوشی دلوں پہ وہ طاری ہے بارہویں تاریخ
ہمیشہ تُونے غلاموں کے دِل کئے ٹھنڈے جلے جو تجھ سے وہ ناری ہے بارہویں تاریخ
حسن ؔ وِلادتِ سرکار سے ہوا روشن مِرے خدا کو بھی پیاری ہے بارہویں تاریخ
(ذوقِ نعت،ص۱۲۱-۱۲۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہمیں چاہیے کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے خُصوصی اہتمام کے ساتھ اس دن (بارہویں شریف ) اور بالخصوص پورےربیع الاول کو ہی نیک اعمال میں گزاریں، اس ماہ مقدس میں فرض نمازوں کےساتھ ساتھ نفل نمازوں کااہتما م کریں،کثرت سے تلاوت ِ قرآن کریں، خوب صدقہ و خیرات کریں ،اسلامی بہنوں کونیکی کی دعوت دے کر گناہوں سے بچانے کی کوشش کریں،دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اِجتماع میں شرکت اور بالخصوص ربیع الاول شریف کےابتدائی12دنوں میں ہونے والےمدنی مذاکروں کو دیکھنے کی کوشش کریں۔آئیے!ربیع الاول شریف اور بالخصوص بارہویں تاریخ کو کئے جانے والے نیک اعمال کے بارے میں سنتی ہیں۔
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ان اَیَّام میں نَفْلی روزے رکھنے کا اہتمام کیجئے،یاد رکھئے! سانسوں کا کوئی بھروسانہیں،نہ جانےکب یہ سانسیں رُک جائیں اوراس کے ساتھ ساتھ ہمارے اَعمال کا سِلسِلہ مَوقُوف ہوجائے۔ ہمیں نیکیوں کا کوئی موقع ہاتھ سےنہیں جانےدیناچاہئے،اللہ کریم کے فَضْل و کَرم سےزِندگی میں ایک بارپھرربیع الاول کا مُبارک مہینا ہمیں دیکھنا نصیب ہوا ،اس کے ایک ایک دن کی