Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

کی  رحمتوں کا نزول ہوتاہے ،اَنوارِ  الٰہی چھما چھم برستی ہیں ،رحمت کے فرشتے میلاد شریف کی محفلوں میں شریک  ہوتےاورمیلادمنانےوالوں کو اپنےنورانی  پروں  سےڈھانپ لیتےہیں،میلاد شریف منانےوالوں سےربِّ کریم خوش ہوتاہےاور ان پر اپنے انعامات واِکرامات کی بارش بھی فرماتاہے۔ یقیناً میلادشریف منانا،ماہِ میلاد میں  اپنے گھروں کو مدنی پرچموں،جگمگاتے قُمقُموں،رنگ برنگی لائٹوں سے سجانا،ربیع الاوّل کا چاندنظر آتے ہی نیک اعمال اور درودِ پاک  کی کثرت کرنااور میلاد شریف کی محافل میں شرکت کرنا باعثِ اجروثواب   اور مغفرت  کےحصول کا ذریعہ ہے ،مگر افسوس ! فی زمانہمحفل  میلاد ہویا اجتماعِ ذکر ونعت میں  درس و بیان سننے کا موقع  ہم لاپرواہی کرتیں، ادھر ادھر دیکھتی ،موبائل  فونز استعمال کرتیں ،سیلفیاں  بناتیں ، ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہوئے یہ وقت گزارتی  ہیں ، نہ خود  توجہ سے  بیان  سنتیہیں  نہ دوسروں کو بیان سننے دیتی  ہیں ،نہ ہماری توجہ بیان کرنے والی  کی طرف ہوتی ہے نہ دوسرے کی توجہ برقرار رہنے دیتی ہیں،کبھی بیان  کرنے والی   کی  تو کبھی محفل  میلاد کروانے والیوں کی غیبتیں کرتی ہیں،کبھی  محفل کےاہتمام پراعتراض کرکےگناہوں اور محرومیوں کا بوجھ اپنے سر پر لیتی نظر آتی ہیں ۔ حالانکہ

        صحابہ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان حضورنبئ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محفل میں ہوتے تو اس قدر توجہ کے ساتھ سنتےکہ ان کےسروں پرپرندےآکربیٹھ جاتےتھےلیکن ا نہیں خبر تک نہ ہوتی ، جبکہ دوسری طرف ہم میں سے بعض  ہیں کہ اسی آقا کےاوصاف و کمالات کوغور سے نہیں سنتیں ، نہ ہی آپ کا  نام سن کر درود  پڑھتی ہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ جب بھی  سنتوں بھرےاجتماع یا مدنی مذاکرے میں حاضری کی سعادت ملے تو  باادب اندازمیں توجہ کے ساتھ  سننےکی عادت بنا ئیں  ۔آئیے!ترغیب کے لئے ایک سنتی ہیں :چنانچہ 

خلیفۂ  مفتیٔ اعظم ہند،محدثِ اعظم حجازحضرت شیخ سیّدمحمدبن علوی مالکیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہنقل کرتے ہیں:میرےوالدحضرت سَیِّدعباس مالکیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہنے بتایا:میں بیت المقدس میں بارہویں شریف کی